جموں//تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے کل ایوان میں وبود ھ گپتا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت ایس آر او 202کو منسوخ کرنے کے حوالے سے طلاب کی درخواستوں میں ابھارے گئے مختلف معاملات کا جائزہ لے رہی ہے ۔وزیر موصوف نے کہا کہ جے کے ایس ایس آر بی نے نان گزیٹیڈ کیڈر کے تحت ایس آر او کے اندر آنے والے 1363تقرریاں عمل میں لائی ہیں۔ پردیش شرما اور قیصر جمشید لون نے اس موقعہ پر ضمنات پوچھے۔نعیم اختر نے ایوان میں سجاد احمد کچلو کے سوال کا جوا ب دیتے ہوئے جانکاری دی کہ مختلف محکمے آر ٹی آئی درخواست دہندگان کو آر ٹی آئی ایکٹ کے قوانین کے تحت مقرر مدت کے اندر جانکاری فراہم کرتے ہیںاور اس وقت اس طرح کی کوئی بھی درخواست التوا میںنہیں ہے ۔