جموں //ممبر اسمبلی شانگس گلزار گنائی نے ایوان زیرین میں اُن کے اسمبلی حلقہ میں فوج کی جانب سے سڑک کو بند کرنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے سرکار کی توجہ اُس کی طرف مبذول کرائی ۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ فوج بلا وجہ اُن کے اسمبلی حلقہ میں اکثر سڑک کو بند کر دیتی ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بٹ پورہ شانگس میں موجود فوجی یونٹ نے آج بھی سڑک کو بند کر دیا ہے اور اکثر سڑک کو بلا وجہ وبند کیا جاتا ہے جس سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ممبر اسمبلی شانگس کو پارلیمانی امور کے وزیر نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کولگام سے بات کریں گے اور مسئلے کو حل کیا جائے گا ۔