جموں //سماجی بہبود کے وزیر سجاد غنی لون کی صدارت میں کل جموں و کشمیر وومنز ڈیولپمنٹ کاپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر س کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔اس موقعہ پر سجاد غنی لون نے کارپوریشن کی طرف سے تیار کی گئی اشیاء کو بین الاقوامی بازاروں کے معیار کے مطابق تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوںنے کہا کہ جے کے ڈبلیو ڈی سی کو خواتین کو بااختیار بنانے کی دیگر ایجنسیوں کے لئے رول ماڈل بننا چاہیئے ۔ اس موقعہ پر وزیر مملکت آسیہ نقاش نے کہا کہ کارپوریشن کی سکیموں کو عملاتے وقت دور افتادہ علاقوں کی طرف بھی توجہ دی جانی چاہئیں تاکہ وہاں کی خواتین بھی استفادہ کرسکیں۔اس موقعہ پر جے کے ڈبلیو ڈی سی کی منیجنگ ڈائریکٹر ناہید ہ سوز نے کارپوریشن کی سرگرمیوں اور حصولیابیوں کا خاکہ پیش کیا۔ میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ کارپوریشن نے 1997سے لے کر اب تک 14571مستحقین میں 151.41کروڑ روپے کے قرضے تقسیم کئے ہیں۔اس موقعہ پر بورڈ نے کارپوریشن کے ملازمین کی بہبودی سے جڑے التوا میں پڑے کئی انتظامی امور کو منظور ی دی۔