جموں//شری گروروی داس سبھا کھوڑ کی جانب سے سنت شرومنی گورو روی داس جی مہاراج کا پرکاش دوس مندر کے احاطہ میں مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا جس میں کافی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔ایس ڈی ایم کھوڑ دیوندر پال اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے ، نے اپنی تقریر میں کہا کہ گرو جی نے عالم انسانیت کو آپسی بھائی چارے اور امن و آشتی کا درس دیا ہے ۔انہون نے کہا کہ موجودہ وقت میں جبکہ ساری دنیا میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے گورو جی کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی اسے دور کیا جاسکتا ہے۔اس تقریب کے اختتام پر سنگتوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔آل جے اینڈ کے دلت چنتا منچ کے صدر شام لال نے سماج میں اتحا د اور اتفاق کی ضرورت پر زور دیا ۔