جموں// مخلوط سرکار کوریاست کی شناخت کیلئے زہر ناک قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر مصطفی کمال نے کہا کہ جموں کشمیر میں کھبی بھی افسپا لاگو کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ڈاکٹر کمال نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی اور بھاجپا دفعہ370کو ختم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔پارٹی ہیڈ کواٹر جموں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کمال نے کہا کہ جس جماعت کی لیڈرشپ اپوزیشن میں واویلا کر رہی تھی،اسی جماعت نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا ۔ڈاکٹر کمال نے پی ڈی پی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بھاجپا کو خوش کرنے کیلئے عوام کے ساتھ جنگ چھیڑ رکھی ہے۔