جموں//گوجربکروال مشاورتی بورڈ کے وائس چیئرمین گلزارکھٹانہ نے کٹھوعہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کیلئے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا شکریہ اداکرتے ہوئے زوردیاہے کہ آصفہ عصمت دری وقتل معاملے میں ملوث دیگرملزمان کی نشاندہی کرنے کیلئے کرائم برانچ کومتحرک کیاجائے۔یہاں جاری پریس بیان میں گلزارکھٹانہ نے کہاکہ آصفہ عصمت دری وقتل معاملہ سنگین نوعیت کاجرم ہے جس کے ملزمان کوسخت سے سخت سزادینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے معاملے کوسنجیدگی سے لیااورپھراس کی تحقیقات کرائم برانچ سے کروانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی جرائم کوپنپنے نہیں دیں گی اوران کی بصیرت کے پیش نظر امیدکی جاسکتی ہے کہ ملزمان کوعبرتناک سزاملے گی۔علاوہ ازیں کھٹانہ نے وائس چیئرمین گوجربکروال مشاورتی بورڈ کاوزیرمملکت کادرجہ بحال کرنے کیلئے بھی شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی گوجربکروال طبقہ کی بہبودکیلئے سنجیدہ ہیں اوراس سمت میں وہ اقدامات اٹھارہی ہیں۔ انہوں نے طبقہ کی بہبودکیلئے وزیراعلیٰ کی کوششوں کوسراہااورتوقع کی ہے کہ قبائلی طبقہ کی بہبودکیلئے مزیداقدامات اٹھائے جائیں گے۔