جموں//تعلیم ، سیاحت اور کلچر کی وزیر مملکت پریاسیٹھی نے ایس ایس اے کے ڈائریکٹوریٹ میں منعقد ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی اور تعلیمی اداروں میں بنیادی ڈھانچے کی فراہمی ، نئے مضامین کو متعارف کرنے اور مختلف سطحوں پر عملے کی ملازمت میں باقاعدگی لانے ، خالی پڑی اسامیوں کوپُر کرنے کے معاملات پر غور و خوض کیا۔ٹاسک فورس کے ممبران جن میں ایس پی ڈی ، ایس ایس اے شمیم احمد لہروال ، ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر ایتو ، ناظم تعلیم جموں ایس رویندر سنگھ ، ایڈیشنل سیکرٹری ( ایم)سکولی تعلیم علی افسر خان ، ایڈیشنل سیکرٹری ( اے ) سکولی تعلیم مسرت الاسلام ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سکولی تعلیم جاوید اقبال متوکے علاوہ متعلقہ محکموں کے سینئر افسران شامل ہیںنے میٹنگ میں حصہ لیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے حال ہی میں سکولی تعلیم محکمہ میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کیاجس کی چیئرپرسن تعلیم کی وزیر مملکت ہوں گی۔