جموں//ادبی کنج جموں کے زیراہتمام ایک خراج عقیدت ،روحانی وادبی نشست کاانعقاد کیاگیا جس کی صدارت گوجری شاعرچوہدری سرورچوہان نے انجام دیئے۔نشست کاآغازکرتے ہوئے تنظیم کے صدرشام طالب نے شرکاء کوشوراتری کی مبارکبادونیک خواہشات پیش کیں۔ نشست کی نظامت کرتے ہوئے تنظیم کی نائب صدرسنتوش نادان نے شیوراتری کی اہمیت بیان کی۔ اس موقعہ پر شام طالب اورآرش اوم دلموترہ نے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ تہوارآپسی میل ملاپ اوربھائی چارے کوفروغ دینے کاذریعہ ہیں۔نشست میں اُردوزبان کی معروف ادبی شخصیات مرزااسداللہ غالبؔ،(یوم ولادت 15 فروری )، شاعرانقلاب فیض احمدفیضؔ (یوم ولادت 13فروری ) ، رہبرجدید مرحوم (یوم ولادت 15فروری) ان کے یوم ولادت پرخراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس موقعہ پرمقررین نے شعراء کی حیات وخدمات پربھی روشنی ڈالی۔اس دوران آرش اوم دلموترہ کے سڑک حادثہ میں زخمی ہونے کے بعدصحت یابی کیلئے مبارکبادپیش کی گئی۔اس دوران ڈوگری کی معروف ادبی شخصیت پروفیسرللت منگوترہ کی ڈوگری زبان وادب اورثقافت کے لیے نمایاں خدمات کے پیش نظرڈوگری سنستھاجموں کااتفاق رائے صدرمنتخب ہونے پرادبی کنج کے اراکین نے مبارکبادپیش کی۔ نشست کے اختتامی دورمیں مخلوط مشاعرہ کااہتمام کیاگیا ۔نشست کے شرکاء میںبشیرالحق بشیر، معصوم کشتواڑی، راج کمل،محمدباقر صباکرنالی،سنجیوکمار، شمس راجن ،ویداپُل سنتوش نادان، عبدالجبار، راجیوکمار، منظوربڈھانہ، بشن داس خاک،ایم۔ایس ۔کامرااورشام طالب ؔ وغیرہ شامل ہیں۔