جموں//مولاناخلیل الرحمن نعمانی ندوی نے علمائے کرام سے کہاہے کہ وہ مِلّت کے مفادمیں کام کریں۔یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق عالم اسلام کی مشہور شخصیت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی ندوی نےگذشتہ روزجامعہ روضتہ الطیبات فرقان آباد بٹھنڈی جموں میں صوبہ جموں کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے تقریبا پانچ سو علمائے کرام سے ’علمائے اسلام کی خدمت میں ملت اسلامیہ کی گذارشات ‘ کے عنوان پر گذشتہ روزنہایت ہی پرمغز خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ علمائے کرام انبیاءکے وارث ہیں لہذا انکے اندر انبیاءکرام جیسی کڑہن اور درد ہونا چاہیے بطور خاص نبی¿ رحمت صلی اللہ علی جس طرح انسانیت کے لیے تڑپتے تھے اِسی طرح علماءعظام کواس وقت مِلت کی سسکتی ہوئی حالت کواورانسانیت کی دم توڑتی ہوئی کیفیت کومدنظررکھتے ہوئے اپنے اندرعلمی رسوخ پیداکرکے اورکسی اللہ والے کی صحبت میںرہ کر اس ڈوبتی ہوئی نیہ کو کنارے لگانے کی کوشش میں اپناکرداراداکرناچاہیئے۔آپسی اختلافات سے بالاترہوکر مِلت کے مفادمیں علمائے کرام کوآگے بڑھ کراہم رول اداکرناچاہیئے۔حضرتِ والا کی دعا ءپر یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ اوراراکین ِجامعہ روضتہ الطیبات نے حضرت مولانا اوردیگرتمام علمائے کرام کاشکریہ ادا کیا۔