جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں میونسپل حدود میں غیرقانونی طریقہ سے داخل ہوکر آباد ہوجانے والے غیرملکیوں کے تعلق سے حکومت سے اعلی سطحی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر بھیم سنگھ نے مطالبہ کیا کہ جموں وکشمیر میں غیرقانونی طریقہ سے داخل ہوکر آباد ہوجانے والے غیرممالک کے باشندوں کے تفتیش کرائی جائے۔انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش،میانمار کے باشندوں کا جموں وکشمیر میں غیرقانونی طریقہ سے داخل ہوکر آباد ہونا مرکز اور ریاست میں برسرقتدار حکومتوں کے سہولت فراہم کرانے سے ہی ممکن ہوسکا ہے جبکہ گزشتہ 70برسوں سے یہاں مقیم چھ لاکھ پاکستانی پناہ گزینوں کو آج تک شہری حقوق اور اسٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفکیٹ فراہم نہیں کئے گئے ہیں۔