جموں///حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی ایمپنلڈ اخبارات کی درجہ بندی کے معیار کی پیمانہ بندی کے لئے کمیٹی کی میٹنگ ناظم اطلاعات منیر الاسلام کی صدارت میںمنعقد ہوئی۔جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ( ہیڈ کوارٹر) ساجد یحییٰ نقاش، جوائنٹ ڈائیریکٹر انفارمیشن کشمیر میر ظہور ، جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں نریش کمار ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن جموں اٹل گپتا ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ( سینٹرل ) اولین کور بالی ، ڈپٹی لیبر کمشنر جموں ٹھاکر شیر سنگھ ، منیجر رنبیر گورنمنٹ پریس جموں کلویر سنگھ ، کاڈی نیٹر انڈین انسٹی چیوٹ آف ماس کمیونکیشن ( آئی آئی ایم ) جموں منوہر کھجوریہ ، سینئر اسسٹنٹ پروفیسر ایم ای آر سی کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر سیدہ افشانہ میٹنگ میں شرکت کی۔اخبارات اور دیگر جریدوں کی درجہ بندی یقینی بنانے کے سلسلے میں مختلف پیرامیٹر وں اور معیار قائم کرنے پر سیر حاصل بحث ہوئی تاکہ اشتہارات کی پالیسی 2016ء کی روشنی میں سرکاری اشتہارات کو اجرأ کرنے اور ان کے قیمتوں کی شرح کو مقرر کرنے کا عمل قائم کیا جاسکے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت نے ان معاملات کو حل کرنے کے لئے ایک وسیع بنیادوں والی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سرپرستی سیکرٹری انفارمیشن کر رہے ہیں۔ایمپنلمنٹ کمیٹی اخبارات اور دیگر جرائدکی درجہ بندی کو حتمی شکل دے گی تاکہ حکومت کی طرف سے حالیہ اعلان کردہ نئی اشتہاری ریٹ سٹریکچر کو عملایا جاسکے۔سال 2017-18کے لئے اشتہاری بجٹ 30کروڑ روپے تھا جسے سال 2018-19کے بجٹ میں 35کروڑ روپے تک بڑھایا گیا۔