بانڈی پورہ//ضلع ہسپتال بانڈی پورہ کے ملازمین نے تنخواہیں واگزار نہ کرنے پر زبردست احتجاج کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر ایک ہفتے تک تنخواہیں واگزار نہ کی گئیں تو ضلع ہسپتال پر تالا چڑھایا جائے گا۔ ضلع ہسپتال میں بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد بارہمولہ چیف میڈیکل آفیسر کو دو مہینے قبل اضافی چارج سونپا گیا لیکن سارے اختیارات نہیں دئے گئے جس کی وجہ سے ملازمین مشکلات سے دوچار ہیں۔ اس ضمن میں سی ایم او بشیر احمد شاہکار نے کہا کہ عنقریب اُن کی تنخواہیں واگذار ہونگی۔