جموں//نیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیانے جموں یونیورسٹی میں جے یو ای ٹی کے ذریعہ سلیکشن کے نئے طریقہ کار کی مخالفت کی ہے ۔آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی جنرل سیکرٹری این ایس یو آئی اویجوت سنگھ نے بتایا کہ سلیکشن کا نیا طریقہ کار سراسر طلباء کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ اب جو جے یو ای ٹی کے ذریعہ طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے وہ 75فیصد میرٹ اور 25فیصدانٹرنس لی بنیادوں پر ہے جبکہ اس سے پہلے 60فیصد میرٹ اور 40فیصدانٹرنس کے ذریعہ ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ کی وجہ سے محنتی طلبأ کو سخت مایوسی ہوئی ہے۔مقررین نے کہا کہ اگر سلیشن کے اس نئے طریقہ کو جلد واپس نہ لیا گیا تو وہ ایجی ٹیشن شروع کریں گے انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ اس مناسب کاز کے لئے یک جٹ ہوکر جدوجہد کے لئے تیار ہو جائیں۔