جموں//گورنر این این ووہرا جو ویشنوی دیوی شرائین بورڈ کے چیئر مین بھی ہیں ،نے راج بھون میں ایک میٹنگ کے دوران شرائین بورڈ نرسری کو وسعت دینے کی تجویز پر غور کیا ۔یہ نئی نرسری کٹرہ میں موجودہ نرسری کے ساتھ معرض وجود میں لائی جائے گی۔سی ای او شرائین بورڈ امنگ نرولہ ، ایڈیشنل سی ای او ڈاکٹر ایم کے کمار نے میٹنگ میں شرکت کی۔سی ای او نے گورنر کو بتایا کہ مجوزہ نرسری 2.1ایکڑ اراضی پر تعمیر کی جائے گی جس کا مقصد شرائین بورڈ کے جنگلات کو مزید سرسبز کرنا اور اس میں نئی جان ڈالنی ہے ۔گورنر نے سی ای او کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ برس کے آخیر تک وہ اس پروجیکٹ کو مکمل کریں۔