جموں//ایس ایم وی ڈی نرائنا سوپرسپیشلٹی ہسپتال کی جانب سے سینئرآرتھوپیڈکس اینڈ جوائنٹ ریپلیس منٹ سرجن ڈاکٹر منیش کمار ورشنی کی تصنیف ’’ایسنشل آرتھوپیڈکس ۔پرنسپلس اینڈ پریکٹس ‘‘کااجراء کیاگیا۔ کتاب کاموادآرتھوپیڈکس طلباء کیلئے کافی فائدہ مندہے ۔کتاب میں آرتھوپیڈکس جس میں بون آنٹومی، فیزیولوجی ،پیتھالوجی ، جوائنٹ سٹریکچر، فنکشن ، پیڈٹریک آرتھوپیڈکس ، سپورٹس میڈیسن اینڈریجنل آرتھوپیڈکس ودیگربیماریوں کے بارے میں تفصیلی طورپرلکھاگیاہے۔ ڈاکٹر منیش کمار ورشنی نے یہ کتاب ڈاکٹرعبدالغنی ،ڈاکٹرسنجیوگپتا ،نامورسینئرآرتھوپیڈکس سرجنوں کی موجودگی میں جاری کیا ۔اس موقعہ پرمقررین نے کتاب کوطلباء کیلئے کافی مفیدقراردیا۔