ادھمپور//ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور رویندر کمارنے سوچھ بھارت مشن کے تحت رہبر تعلیم اساتذہ کے لئے ایک تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کیا۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے اساتذہ سے اپیل کہ وہ ماحول کو کثافت سے آزاد کرنے میں کلیدی رول نبھائیں کیوں کہ استاد سماج کا آئینہ ہوتا ہے اس لئے وہ ماحول کے تئیں لوگوں کا جو رویہ ہے اس کو تبدیل کرنے میں ہماری مدد کرسکتے ہیں۔اس دوران کمشنر نے حاضرین سے کہا کہ وہ لوگوں کو سوچھ بھارت مشن کے بارے میں اور اپنے گھروں میں بیت الخلا تعمیر کرنے کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دیں۔اس دوران کمشنر نے کہاکہ ہم نے ضلع کے سات بلاکوں کو ابتدائی زمرے میں شامل کیا ہیں اور سوچھ بھارت مشن کے تحت پورے ضلع کو آلودگی سے آزاد کرنے کا بیڑا اٹھایاہے۔اس لئے سماج کے ہر فرد کو انتظامیہ کی مدد کرنی چاہئے۔خاص کر اساتذہ طبقہ سماج کے عام لوگوں کو سوچھ بھارت مشن کے بارے میں جانکاری دے کر انتظامیہ کی مدد کرے۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ اسسٹنٹ ضلع ترقیاتی کمشنر،چیف پلاننگ آفیسر، ضلع پنچایت آفیسر،بلاک ڈیولپمنٹ آفیسراور دیگر رہبرتعلیم ٹیچر فورم کے عہدہ داران موجود تھے۔