جموں//آٹھویں تھیٹر اولمپکس کے تحت ابھینو تھیٹر میں نادرہ ظہیر بابر کا معروف کھیل ’سلام 1950کے نام‘ پیش کیا گیا۔ اس ناٹک میں دو کنبوں کی دشمنی کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے ۔ آنجہانی ٹھاکر یدھویر سنگھ کے پسماندگان میں ٹھکرائن اور ان کا اکلوتا بیٹا کنور رنویر سنگھ ہے ۔ دریا کے دوسرے کنارے پر جتراندی قبیلہ رہائش پذیر ہے ۔ نیشنل سکول آف ڈرامہ کی نادرہ ظہیر بابر کے ہدایت میں تیار ہونے والا یہ ناٹک ہندوستانی سینما کے سنہرے دور کی ایک لا مثال پیش کش ہے ۔ پوری کہانی ٹھاکر یدھویر سنگھ کے کنبے اور ان کے مخالف جتراندی قبیلہ کے درمیان گھومتی ہے ۔ کنور اور جتراندی قبیلہ کی پھلوا کو ایک دوسرے سے جان پہچان کے بغیر ہی آپس میں پیار ہو جاتا ہے ۔