جموں //نٹرنگ کی طرف سے تھیٹر ڈے کے موقعہ پر ایک سیمنار زیر عنوان’’ آج کے دور میں تھیٹر‘‘ کے نام سے منعقد کیا گیا۔اس موقعہ پر بلونت سنگھ نے تھیٹر کی اہمیت اور اس کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔اس دوران انہوں نے کہا کہ قومی تھیٹر دن سب سے پہلے1961میں پہلی دفعہ منایا گیا۔جموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلونت ٹھاکورنے کہا کہ 2018جموں کے لئے کافی اہم ثابت ہوا کیوں کہ امسال تھیٹر اولمپکس بھی جموں میں منعقد ہونے جارہے ہیں۔اس دوران انہوں نے آرٹسٹس کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ان کرداروں کی کاوشوںکی وجہ سے جموں تھیٹر کی گنتی آج ملک کے اچھے تھیٹروں میں شمار ہوتی ہیں۔اس موقعہ پر نیرج کنت، سبھاش جموال اورراہل سنگھ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔