کٹھوعہ // کٹھوعہ ضلع کے چڑوال مقام پر ٹرک اور مسافر بس آپس میں تصادم ہو گیا جسے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ دوپہر کے تین بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب مسافر بس زیرِ نمبرJK02B8517کٹھوعہ سے جموںکی جانب جا رہی تھی اورٹرک نمبر JK01R9089چڑوال موڑ پرسے ٹکرا گئی اس کے ساتھ ہی بس کے پیچھے آرہے ٹرک نمبر JK13A8012 نے بھی عقب سے بس کو ٹکرمار دی۔ جس کے نتیجے 4 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد علاج کیلئے جی ایم سی جموں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ہسپتال ذرائع نے زخمیوں کی شناخت ہردیپ سنگھ ولد جوگیندر سنگھ، سرجیت سنگھ ولد لب سنگھ ،انکوش ولد پرشوتم ،ہرمن سنگھ ولد رام رکھا چوہدری کے طور پر کی ہے ، ان سبھی کی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے ۔