جموں//انسٹی چیوٹ برائے منیجمنٹ سائنسزکی جانب سے آئی ایم ایس کیمپس جموں میں ڈاٹا مائنگ اینڈ نالج ڈسکوری پر ایک گیسٹ لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔ جموں یونیورسٹی کٹھوعہ کیمپس کے اسسٹنٹ پروفیسر سوربھ شاستری اس موقعہ پر ریسورس پرسن تھے ۔ڈاکٹر نیتن ایس سیکارور ڈائریکٹر آئی ایم ایس نے اپنا قیمتی وقت نکالنے کے لئے سوربھ شاستری کا شکریہ ادا کیا ۔شاستری نے ڈاٹا مائنگ سے متعلق تفصیلی جانکاری پیش کی ۔ اس تقریب کا اہتمام شعبۂ کمپیوٹر کی طرف سے کیا گیا تھا ۔