جموں/ /نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے متعلقہ افسران کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے 18؍ اپریل کو ریاست کے دورے کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ہے ۔انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی میٹنگ میںوزیر صحت بالی بھگت ، ممبر پارلیمنٹ جگل کشور ، ہیرا نگر، کھور ، سانبہ اور رام بن کے ممبران اسمبلی کے علاوہ دیگر کئی شخصیات اور انتظامیہ کے افسران موجو د تھے۔نائب وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں مختلف محکموں اور سیکورٹی ایجنسیوں کے مابین قریبی تال میل پرزور دیا۔میٹنگ میں صدر جمہوریہ کے دورے کے دوران ٹریفک کی نقل و حمل اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیااور ا س بات پر زور دیا گیا کہ لوگوں کو کسی دقت کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے ۔نائب وزیراعلیٰ نے متعلقہ افراد کو دعوتی رقعے وقت پر بھیجنے کی تلقین کی۔