جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا نے پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط سرکار پر ضلع ترقیاتی بورڈوں کی افادیت ختم کرکے ایک غلط مثال قائم کرنے کا الزام لگایا ہے۔نگروٹہ اسمبلی حلقہ کے ممبر اسمبلی نے کہا ہے کہ سرکاریں تو آتی جاتی ہیں لیکن اداروں کے وقارکو برقرار رکھا جانا چاہیئے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی بورڈ کے اجلاس میں وزراء اور ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریوں کی غیر حاضری پر کافی تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے دیگر اضلاع کی طرح جموں ضلع بھی ترقیاتی کاموں سے محروم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی رسائی لوگوں تک مفلوج ہوگئی ہے جسکی وجہ سے مخلوط سرکار کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔انہوںنے جموں ضلع کے بھاری اخراجات کا حوالہ دیتے ہوئے جموں کے دو اضلاع یعنی کہ جموں شہری اور جموں دیہی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔اُنہوں نے حلقہ نگروٹہ کے مسائل کو اُبھارا اور کئی غیر محفوظ سکولی عمارتوں کا ذکر کیا۔انہوں نے سرکاری سکولوںمیں اُردو ٹیچروں کی عدم دستیابی کا مسلہ بھی اُٹھایا اور کہا کہ سرکاار اس سلسلسہ میں سنجیدہ نہیں ہے۔انہوںنے جموں آئی آئی ٹی کو میاں ڈیڈو کے نام سے منسوب کرنے اور اس ادارے میں40 فیسڈی مقامی سٹاف پر زور دیا ۔انہوں ے شری ماتا ویشنو دیوی جی کے ہیریٹیج روٹ جگتی کو بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا،جسکا ڈی پی آر انٹیک نے تیار کرکے گورنر کو پیش کیا ہے۔انہوں نے گرمائی راجدھانی جموں کیلئے متواتر بجلی اور پانیکی سپلائی یقینی بنانے کی اپیل کی۔انہوں نے حلقہ نگروٹہ کو دین دیال اوپادھیائے یوجنا سے محروم رکھنے کا بھی الزام لگایا ۔حلقہ میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے انہوں نے سرنسر میں بیساکھی میلہ منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قومی شاہراہ پر کریٹکل کئیر یونٹ قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے نگروٹہ میں میاں ڈیڈو پارک کی تعمیر میں سرعت لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بمیال سے متھوار ، ڈنسال سے کھاتروئی ، اور پنجگران سے دامونی سڑک کی تعمیر میں بھی سرعت لانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے حلقہ کے دیگر سڑکوں کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا۔حلقہ میں پانی کی سپلائی میں استحکام لانے کے لئے انہوںنے واٹر ۔سپلائی سکیم ٹرینا۔جندراہ کیلئے نبارڈ سے فنڈنگ کا مطالبہ کیا۔صحت کے شعبہ میں رانا نے سرکار سے سرنسر میں پرائمری ہیلتھ سنٹر کھولنے اور پی ایچ سی نگروٹہ میں ایمبولنس، ڈینٹل سرجن ، ایکس رے پلانٹ، جیسی خدمات مہیا کرکے انفراسٹریکچر میں بہتری لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے 3جولائی2015کو دو ہیلتھ ادارے قائم کرنے کے فیصلہ پر جانکاری طلب کی۔انہوں نے منوال اور ججر کوٹلی میںٹراما ہسپتال قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔