جموں//آئین ہنداورہندوستان کے پہلے وزیرقانون ڈاکٹر بی آرامبیدکر کے 127 ویںجینتی کے موقعہ پر مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں نے آنجہانی رہنماکوخراج عقیدت پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیدکر کے 126 ویں جنم دن کے موقعہ پرسارے ہندوستان میں سمرستا-دوس کے عنوان سے تقریبات کا اہتمام ہواجن میں جوش وجذبے کے ساتھ باباصاحب کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔
کانگریس
جموں //پردیش کانگریس کمیٹی نے ڈاکٹربھیم رائوامبیدکرکی جینتی پرخراج عقیدت تقریب منعقدکی جس میں پارٹی صدرجی اے میرودیگرسینئرلیڈران نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹربھیم رائوامبیدکرنے ہرطبقے کوترقی کے یکساں مواقعے فراہم کئے ۔علاوہ ازیں کانگریس ورکروں مہندرکماربھاردواج اوراشوک دوبے نے ڈاکٹربھیم رائو امبیڈکر کوان کے جنم دن پر خراج عقیدت پیش کیااوران کی تصاویر کوپھولوں کے ہارپہنائے۔ اس موقعہ پرمقررین نے کہاکہ ڈاکٹرامبیدکرہمارے لیے باعث تحریک ہیں،جنھوں نے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے اورغریبوں کی بہبودکیلئے اپنے آپ کووقف کرنے کی تعلیم دی۔بھاردواج نے کہاکہ بی آرامبیدکرکوخراج عقیدت پیش کرنے کابہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم سب آج کے دن غریبوں اورپچھڑے طبقوں کی فلاح بہبودکیلئے کام کرنے کاعزم کریں۔ اس موقعہ پراشوک دوبے،نانک چند،پرشوتم لال ،سدیش کماری ،پون کماراوردیگران بھی موجودتھے۔
پی ڈی پی
جموں //پی ڈی پی نے بھارتیہ آئین کے معمار بھارت رتن ڈاکٹربھیم رائو امبیدکر کو ان کے 127ویں جنم دن پر خراج عقیدت پیش کیاہے۔یہاں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سیکریٹری ویدمہاجن نے کہاکہ باباصاحب نے ملک کے پچھڑے ہوئے لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے جوکارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوری قدروں کومضبوط بناکر ہی باباصاحب کوبہترین خراج عقیدت پیش کیاجاسکتاہے ۔اس موقعہ پرسینئر لیڈران ٹھاکرفلیل سنگھ ،آرکے بالی، فقیرچندبھگت، سنیل بٹ، اشوک جوگی اوردیگران نے بھی باباصاحب کوخراج عقیدت پیش کیا۔
بہوجن سماج پارٹی
بہوجن سماج پارٹی نے باباصاحب ڈاکٹربھیم رائو امبیدکرکی جینتی منانے کیلئے پارٹی دفترستواری میںتقریب کاانعقاد کیا۔ اس دوران شرکاء نے پنچ شیل جھنڈے لہرانے اور جے بھیم ۔جے بھارت ، جب تک سورچ چاندرہے گاباباتیرانام رہے گانعرے بلندکئے ۔اس دوران آنجہانی کی تصویرپرپھول مالائیں چڑھاکر ان کی خدمات کویادکرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔بہوجن سماج پارٹی کے صدرایس آرمجوترہ نے کہاکہ پسماندہ طبقوں کی بہبود کیلئے باباصاحب بھیم رائوامبیڈکرکی خدنات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے مزدوروں، خواتین اوربالخصوص پسماندہ طبقوں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے ۔انہوں نے کہاکہ ہرطبقے کوترقی کے یکساں مواقعے دستیاب کرانے کیلئے رول کوناقابل قراموش قراردیا۔اس موقعہ پرچرنجیت چڑگوترہ نائب چیئرمین آرکے تھاپہ (جنرل سیکریٹری )، بدری ناتھ (جنرل سیکریٹری )، اشوک بھگت جنرل سیکریٹری، پریتم چند ریاستی سیکریٹری، بی ایل ڈگرہ ریاستی سیکریٹری، راجہ سنگھ خزانچی، منوج کمار، ضلع صدرجموں، تلک راج بھگت، ضلع صدرجموں، پشپ ضلع نائب صدر، راج پال بھوگیاجنرل سیکریٹری اوردلبیربھگت بھی موجودتھے۔
پاورگرڈاین آرٹی ایس۔II
پاورگرڈاین آرٹی ایس۔IIنے ہندوستانی آئین کے معمار ڈاکٹربی آرامبیدکرکی جیتنی کے موقعہ پر پاورگریڈکارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ، ناردرن ریجن ٹرانسمشن سسٹم ۔II، جموں میں ایک تقریب کااہتمام کیاجس کے دوران باباصاحب بھیم رائوامبیدکرکوخراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران پسماندہ طبقوں کے بچوں کیلئے طبی کیمپ کے انعقادکے ساتھ ساتھ شجرکاری مہم، پیٹنگ کوئز لیکچرس مقابلوں اورثقافتی پروگراموں کابھی اہتمام کیاگیاتھا۔ریجنل ہیڈکوارٹرنے چھنی راماکے بلرام ہوم فارڈسٹی ٹیوٹ میں بھی ایس ایم وی ڈی کے زیراہتمام میڈیکل کیمپ کااہتمام کیاگیاجہاں بچوں کامفت علاج اوران میں ادویات تقسیم کی گئیں۔ڈی جی ایم (فائنانس )، پاورگرڈ سنجے گپتا اس موقعہ پرمہمان خصوصی تھے۔انہوں نے ڈاکٹربھیم رائوامبیدکرکی پسماندہ طبقوں کی خدمات پرروشنی ڈالی۔