جموں//ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ ایس راجندر سنگھ رانا نے رام گڑھ سیکٹر کے متعددسرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ اعجاز قیصر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی سی نے ایم جی نریگااور دیگر مرکزی وساطت والی سکیموں کا جائزہ لیا ۔اس دوران کئی وفود نے بھی ڈی سی سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل کے بارے میں بتایا۔کامور اور بروٹہ کے دورے کے دوران ڈی سی نے آبپاشی اور فلڈ کنٹرول محکموں کے اہلکاروں سے کہا کہ موسم برسات کے شروع ہونے سے قبل ان علاقوں میں سیلابوں کے بچاﺅ کے اقدامات اٹھائیں۔راجندر سنگھ نے سونکھامندر اور بابا چملیال کا بھی دور ہ کیا اور یہاں پر یاتریوں کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے محکمہ سیاحت کے اہلکاروں سے کہا کہ وہ جاری ترقیاتی کاموں کو جون میں منعقد کئے جانے والے میلے سے پہلے مکمل کریں تاکہ میلے میں شرکت کرنے والے لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس دوران اے سی ڈی اعجازقیصرکے کاموں کی ضلع ترقیاتی کمشنرنے ستائش کی ۔