جموں//ضلع کٹھوعہ کے موضع رسانہ میں معصوم بچی کی عصمت ریزی اورقتل کے گھناﺅنے جرم کے پیش نظر گجردیش چیریٹبل ٹرسٹ کے سرپرست مسعودچودھری اورچیئرمین عبدالحمیدچوہدری کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔شرکاءنے متاثرہ کےلئے بھرپورانصاف فراہم کرنے اورمجرموں کوعبرتناک سزادینے کےلئے ملک بھرکے لوگوں اورنامورشخصیات کایک جٹ ہوکر مطالبہ کرنے اورمتاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی ویکجہتی کااظہارکرنے پر اپنے اطمینان کااظہار کیا۔ تین گھنٹے تک جاری رہی اس میٹنگ میں 20 مختلف تنظیموں کے قریباً 150 افرادنے شرکت کی۔مقررین نے کہاکہ معصوم بچی کی عصمت ریزی اورقتل کے گھناﺅنے جرم سے انسانیت شرمسار ہے اوراس وحشانہ فعل کے مرتکب مجرموں کوعبرتناک سزا دی جانی چاہیئے تاکہ آئندہ کسی معصوم بچی کے ساتھ چھیڑچھاڑ توکیاکوئی آنکھ اُٹھا کردیکھنے کی جرت نہ کرسکے۔ مسعودچوہدری نے کہاکہ سابق وزیراعظم واجپائی نے کہاتھاکہ ”راج دھرم “کی پیروی کروجس کامطلب سب کےلئے انصاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی نے واجپائی کی اس بات پرعمل کرکے دکھایاہے۔انہوں نے کہاکہ بچی کے والدین کرائم برانچ کی جانچ سے مطمئن ہیں اس لیے سی بی آئی جانچ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔میٹنگ میں محمداسلم قریشی، صدرسول سوسائٹی، پروفیسرللت مگوترہ،صدرڈوگری سنستھا ،خالدحسین ممبرسول سوسائٹی، اوتارسنگھ خالصہ جنرل سیکریٹری ڈی جی پی سی، پروفیسرکالی داس ،امرجیت سنگھ عوامی اتحادپارٹی اوردیگران موجودتھے۔