جموں//جموں کشمیرپولیس کے بنیابین نے 90ویں وشال دنگل کافائنل مقابلہ جیت لیاہے۔دنگل مقابلے میں جموں کشمیرپولیس کے بنیابین نے دہلی کے دشیانت کومات دی جبکہ ڈوڈہ کے نثاراحمدنے دہلی کے امت کوہراکردوسرے مقام کی کشتی جیت لی۔اس دنگل کونگروٹہ اسمبلی حلقہ اورجموں شہرکے گردونواح کے ہزاروں لوگوں نے دیکھااورلطف اُٹھایا،دنگل میں کل 36 کشتی مقابلے ہوئے،شائقین نے پہلوانوں کے کرتب کوسراہا اورانہیں داد دی۔اس دوران صوبائی صدرنیشنل کانفرنس دویندرسنگھ رانامہمان خصوصی تھے۔رانانے پہلوانوں میںٹرافیاں اوردیگرانعامات تقسیم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔کھیلوں کے تئیں جوش وجذبے کی سراہناکرتے ہوئے رانا نے کہاکہ کشتیوں کے مقابلوں کاانعقاد ہمارے ملک کی ایک پرانی ریت ہے۔انہوں نے کشتیوں کے اس مقابلے میں ملک بھرسے آئے ہوئے پہلوانوں کی شرکت پراطمینان کااظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ کھیل کودسرگرمیاں جہاں انسان کوجسمانی اورذہنی طور پرصحت مندبنائے رکھنے میں کافی معاون ہیں وہیں ان سے بھائی چارے کی قدروں کوبھی فروغ ملتاہے۔انہوں نے اس بات پرمسرت کااظہار کیاکہ کشتی کاکھیل نوجوانوں میں دن بدن مقبول عام ہورہاہے ۔انہوں نے اس مقابلے کااہتمام کرنے کےلئے دنگل کمیٹی کومبارکبادپیش کی۔اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس کے صوبائی نائب صدر انل دھراورجوائنٹ سیکریٹری سپورٹس کونسل شوکمارشرمابھی موجودتھے۔