جموں//سابق ایم ایل اے اشوک کمار نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے ضلع رام بن کے ترقیاتی عمل سے جُڑے کئی معاملات گورنر کی نوٹس میں لائے ۔ انہوں نے ضلع میں بنیادی نوعیت کے پروجیکٹوں کیلئے رقومات کی واگذاری کا بھی مطالبہ کیا ۔ گورنر نے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اشوک کمار پر زور دیا کہ وہ ضلع کی بہبودی کو آگے بڑھانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں ۔ادھرسابق وزیر منوہر لال شرما نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے گورنر کو ریاست کے ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے اور امن و معمول کے حالات بحال کرنے کے حوالے سے اپنی آراء کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنر نے اُن پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی بہبود کیلئے اپنے اقدامات جاری رکھیں ۔ سابق وزیر جگل کشور شرما نے آج راج بھون گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے گورنر کو ریاست میں امن اور معمول کے حالات کی بحالی کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بہبودی کیلئے اقدامات سے جُڑے معاملات کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنر نے ریاست میں امن کی بحالی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جگل کشور شرما پر زور دیا کہ وہ اس ضمن میں اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔