جموں//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی سلیکٹ کمیٹی کی میٹنگ یہاں وزیر سیاحت تصدق حسین مفتی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر شری ماتا سکھرالا دیوی جی شرائین اور شری ماتا بالا سندری شرائین ترمیمی بِل 2018 کے مختلف مدوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ارکان قانون ساز یہ نوانگ ریگزن جورا، دویندر سنگھ رانا، ست پال شرما، پون کمار گپتا ، جیون لال ، راجیو جسروٹیہ ، رویندر رینہ اور ڈاکٹر دویندر کمار منیال نے میٹنگ میں شرکت کی اور استھاپنوں کی بہتر دیکھ ریکھ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اپنی تجاویز سامنے رکھیں۔کمیٹی نے کہا کہ بِل کا مقصد یہ ہے کہ استھاپنوں کی بہتر اور موثر نظامت کو یقینی بنایا جاسکے ۔اس موقعہ پر بتا یا گیا کہ بورڈ اپنے کام کاج کے ساتھ انصاف کرنے میں ناکام رہا ہے اور دونوں استھاپنوں کی بہتر نظامت کا مقصد پورا نہیںکیا جاسکا ہے ۔میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ کمیٹی ان دونوں استھاپنوں کا عنقریب دورہ کر کے وہاں شردھالوئوں کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لے گی۔سیکرٹری لأعبدالمجید ، سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ، ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت گلزار حمد کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔