Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

اننت ناگ میں ٹریڈرس فیڈریشن کا احتجاج

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 9, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
اننت ناگ+سوپور//وادی میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف منگل کو ٹریڈرس فیڈریشن اسلام آباد نے ایک احتجاجی جلوس نکالا اور عام شہریوں کی ہلاکتوں پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ۔ جلوس ہیڈ آفس سے نکل کر لالچوک میں اختتام پزیرا ہوا ۔جلوس میں شامل لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر معصوموں کا قتل عام بند کرو،شوپیاں کے قاتلوں کو پیش کرو کے نعرے درج تھے ۔ ترجمان ٹریڈرس فیڈریشن سجاد حکیم نے وادی میں حالیہ ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔اُنہوں نے کشمیر چیمبر کے ہر پروگرام کو کا میاب بنانے کا عہد دہرایا۔سول سو سائٹی سوپور نے حالیہ ہلاکتوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پاس ساری آزادی میں ایک ہی جلیاں والا باغ ہے جبکہ کشمیرمیں جگہ جگہ جلیاں والا باغ آباد ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ایک بیان میں سوسائٹی نے کہا کہ موجودہ سرکار کشمیر کی نوجوان  نسل کے لہو سے اپنے ہاتھوں کی مہندی رچانے میں مصروف ہے۔ سول سوسائٹی نے پچھلے کئی دنوں سے مسلسل پیش آرہی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے سرکار سے اپیل کی ہے کہ تاریخ کا جائزہ لیا جائے کیونکہ معصوموں کے لہو پر اپنے محل تعمیر کرنے والے لوگ تاریخ کے میں سیاہ باب کے سوا کچھ نہیں پاتے۔ کشمیر اکنامک فورم نے شہری ہلاکتوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر اس سلسلے کو بند کر کے فریقین کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کرنے کی وکالت کی۔کشمیر اکنامک فورم کے سربراہ شوکت محمد چودھری نے کہا کہ شہری ہلاکتوں کے گراف میں روزافزوں اضافہ ہو رہا ہے،جس کی وجہ سے سماج کا ہر ایک طبقہ فکرمند ہوگیا ہے،اور ہر سو غیر یقینی ماحول،تنائواور کشیدگی نے جنم لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واضح کیا کہ زور زبردستی کے ماحول اور پالیسی سے جموں کشمیر میں صورتحال بہتر نہیں ہوگی،بلکہ باضابطہ طور پر حکومت ہند کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکراتی عمل کی پہل کرنی چاہئے۔ کشمیر اکنامک فورم کے چیئرمین نے کہا کہ مرکزی حکومت اور سیکورٹی ایجنسیوں کو یہ بات سمجھنی چاہے کہ آپریشن آل آوٹ بھی بے سو د ثابت ہوا،بلکہ اس سے وادی میں مزید ماحول خراب ہوا،اور نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ اب یونیورسٹی پر پروفیسر اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بھی بندوق تھام رہے ہیں۔انہوں نے زورکہا کہ مرکزی سرکار کو اس صورتحال میں اس بات پر غور کرنا چاہے کہ ریاست میں کشت خون کو روکنے کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ انہوںنے بتایا کہ مرکزی سرکار اقوام عالم کو یہ کہہ کر بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ بے روزگاری اور نوجوانوں کو مواقعوں کی عدم دستیابی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم یہ پرپگنڈہ ہے،جو کہ اب غلط ثابت ہو رہا ہے۔چودھری نے بتایا کہ ہر گزرتے دن کشمیر میں ہلاکتوں کے گراف میں اضافہ ہو رہا ہے،اور اس نہ تھمنے والے چکر نے کشمیری عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کو انسانی لہو میں غلطان کیا جا رہا ہے،جس کی مزید اجازت نہیں دی جائے گی۔ شوکت محمد چودھری نے فوری طور پر انسانی ہلاکتوں کے اس چکر کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سرکار ایسے اقدامات اٹھائے،جن سے فوری طور پر انسانی لہو بہنے کا سلسلہ بند ہوجائے۔ جنگ بندی کا مشورہ دیتے ہوئے کشمیر اکنامک فورم کے چیئرمین نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ماحول کو ساز گار بنانے کیلئے سیز فائر کیا جائے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی
تازہ ترین
صوبائی کمشنر، آئی جی پی، ڈی سی، ایس ایس پی سرینگر نے لال چوک میں محرم جلوس میں شرکت کی، عزاداروں کو پانی پیش کیا
تازہ ترین
سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ
تازہ ترین
خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال

Related

کشمیر

۔5برسوں سے لگاتار خشک موسم ۔ 2024کی طرح 2025کے 6ماہ میں بھی بارش کی کمی ریکارڈ

July 3, 2025
کشمیر

پلاسٹک بیک سے پاک بین الاقوامی دن ۔2024میں 1.46 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ جمع، 2023 کی نسبت 21فیصد زیادہ

July 3, 2025
کشمیر

صاف پانی فراہم کرنے کیلئے پُرعزم :وزیراعلیٰ ۔10 ٹینکروں کے بیڑے کو ہری جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

July 3, 2025
کشمیر

ایس آئی اے کی بجبہاڑہ میں تلاشی ترال میں 2 معاونین گرفتار

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?