غلام نبی رینہ
کنگن// گاندربل ضلع کے گنڈ کنگن علاقے میں پیر کو پاور کنال سے ایک 20 سالہ خاتون سمیت 2افراد کی لاش برآمد کیں۔ ریسکیو ٹیموں نے کافی کوششوں کے بعد دونوں کی لاشیں بر آمد کیںجن کے ڈوب جانے کا خدشہ تھا۔حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ کنگن کے علاقے گنڈ کے قریب پاور کینال میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر دو افراد ڈوب گئے، جس کے بعدایک بڑا ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی رضاکاروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نہر کے کنارے وسیع پیمانے پر تلاشی شروع کی۔ کئی گھنٹے کی کارروائی کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاشیںنہر سے نکال لینے میں کامیابی حاصل کی۔پہلے 20سالہ جوان سال لڑکی کی لاش بر آمد کی گئی لیکن 35سالہ عادل احمد تانترے کی لاش کئی گھنٹے بعد بر آمد ہوسکی۔