جموں// صوبہ جموں کے صدر صوبہ اور ایم ایل اے دیویندر سنگھ رانا ، صوبائی صدر یوتھ اور سابق ایم ایل اے پونچھ اعجاز احمدجاں ، ایم ایل اے مینڈھر جاوید رانا اور دیگر درجنوں پارٹی عہدیداراں کارکنان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کی طرف سے اس مصیبت کی گھڑی میں ان کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بھی متعلقہ حکام سے اپیل کی وہ متاثرہ لوگوں کی باز آبادکاری کے لئے فوری اقدامات کریں۔ علاوہ ازیںصدرجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لائن آف کنٹرول پر جنگ کا سماں جاری رہنے پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان کے سربراہوں اور فوجی قیادت سے پھر ایک بار اپیل کی ہے کہ وہ سرحدون پر جاری تناؤ گولہ بھاری اور شلنگ کو بند کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے ۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا کہ آر پار شلنگ سے سرحد کے نزدیک رہنے والے لوگ گزشتہ دہائیوں سے جاری اپنی قیمتی جانوں کی تلافی دیتے رہے اور کل ہی کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل ہونے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نہایت رنج والم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روحوں کی شانتی کے لئے دعا کی ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرحد کے نزدیک آرپار لوگوں کی نقل مکانی اور وہ بھی ہزاروں کی تعداد میں ہونے پر گہرے تشویش کا اظہار کیا ہے ان کے رہائشی مکانات تباہ اور زمین بوس ہونے پر ، ان کے فصلے تباہ ہونے پر اور سکول بند رہنے پر زبردست کا افسوس کا اور مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا کب تک آر پار کے لوگ اس مصیبت سے چٹکارا پا سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرکزی اور ریاستی سرکاروں سے تاکید کی کہ وہ نقل مکان لوگوں کی قیام و طعام کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے اور آر پار فائرنگ ، شلنگ ، گولہ بھاری سے جولوگ لقمہ اجل بن گئے ان کے لواحقین کو معقول مالی معاونت فوری طور پر فراہم کی جائے ۔