جموں//سکاسٹ ۔ٹیچنگ ایسوسی ایشن جموں (سکاسٹ ۔ٹی اے جے) نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اورسوشل ورکر ایسوسی ایشن جموں چیپٹر نے مین کیمپس چٹھامیں خون کے عطیہ کاکیمپ منعقد کیا جس میں 80 طلباءجن میں 50 لڑکیوں ،30لڑکوں اور21 فیکلٹی ممبران /نان ٹیچنگ سٹاف نے خون کاعطیہ دیا۔اس موقعہ پر وائس چانسلر سکاسٹ جموں ڈاکٹرپردیپ کمارشرمانے خون کے عطیے کی اہمیت کے بارے میں خیالات کااظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ خون کاعطیہ دینے سے ہم انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔اس دوران ڈاکٹروجے ساہینی ہیڈ بلڈٹرانس فیوژن ڈیپارٹمنٹ جے ایم سی نے رضاکارانہ طورپرخون کے عطیہ پرتفصیلی لیکچردیا۔کیمپ کوکوآرڈی نیٹ کرنے والوں میں ڈاکٹروویک ایم آریہ ،ڈاکٹرامتیش شرما، ڈاکٹرپی کے رائے، ڈاکٹر بلبیردھوترا، ڈاکٹرسنجے کھجوریہ، ڈاکٹردرمیندرسنگھ ہیپی، دنیش ورما، اکشے شرما،علی حیدر، تبسم، سویتا، پرتبھاانگرال، لکشمی سنگرال، امریندرسنگھ، گوشویندرسنگھ اورپونیت کے علاوہ سٹیچری آفیسر ایچ اوڈیز، فیکلٹی ممبران ،ڈاکٹر جے پی شرماڈائریکٹرریسرچ ، ڈاکٹرڈی پی ابرول ڈین ایگریکلچر، ڈاکٹرانل گپتامیڈیکل آفیسر، ڈاکٹرآرکے اروڑہ، انچارج کے وی کےز ،ڈاکٹرآرکے گپتا،ڈاکٹرانل گپتااورصدرنان ٹیچنگ پی ڈی کے اُپل شامل تھے۔