جموں//ہریانہ کے گورنرپروفیسرکپتان سنگھ سولنکی نے چیئرمین آرین گروپ آف کالجز راج پورہ ،نزدچندی گڑھ ڈاکٹرانشوکٹاریہ کی سوانح حیات کتاب ” فرام ہوری زن ٹو زینتھ ہائٹ “کااجراءکیا۔ یہ کتاب نامورصحافی میانک مشرانے تحریرکی ہے جس میں چھ شخصیات کی زندگی کی کہانیاں لکھی گئی ہیں جن میں سے ایک شخصیت ڈاکٹرانشوکٹاریہ بھی ہیں۔میانک مشرانے بتایاکہ چندسال پہلے اس نے کچھ شخصیات کی بائیوگرافی ”چھونے سے شکھر“لکھی جس کے بعدپھردوبارہ سے چھ شخصیا ت کی زندگی کی کہانیوں کوترتیب دیاہے جنہوں نے سماجی خدمت میں نمایاں کرداراداکرکے سماج میں اپناایک مقام بنایاہے۔قابل ذکرہے کہ انشوکٹاریہ 1976 میں پیداہوئے، ابتدائی تعلیم مکتسرسے مکمل کرنے کے بعدماسٹرڈگری یونیورسٹی بزنس سکول پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ سے مکمل کی۔