جموں /نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے کہا کہ حکومت سما ج کے اقتصادی طور کمزور طبقوں کی سماجی و اقتصادی صورتحال میںبہتری لانے کے لئے وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ریاست کے تینوں خطوں کی متوازی ترقی کی متمنی ہے۔نائب وزیراعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ایس سی ، ایس ٹی او ربیک وارڈ کلاس سے تعلق رکھنے والے مستحقین میں 15.97لاکھ روپے کی رقم کے پےمنٹ اتھارٹی لیٹرس تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کرنے کے دوران کیا۔ تقریب کا اہتمام جموں و کشمیر شیڈ ول کاسٹ ، شیڈول ٹرائب اور بیک وارڈ کلاسز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ نے مشترکہ طور کیا تھا۔دیگر لوگوں میں کارپوریشن کے وائس چیئرمین بلبیر رام رتن و دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔اس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اس سکیم کا بنیادی مقصد پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو اپنے یونٹ قائم کرنے کے لئے آسان شرطوں پر مالی امداد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مختلف کاروباری اور تجارتی یونٹ قائم کرسکیں۔انہوں نے بے روزگار نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ان سکیموں کا فائدہ لیتے ہوئے اپنے کاروبار و تجارتی یونٹ قائم کریں۔کویندر گپتا نے کہاکہ حکومت لوگوں کے مسائل سے واقف ہے بالخصوص بے روزگار نوجوانوں اور سماج کے کمزور طبقوں کے مشکلات کے بارے میں حکومت باخبر ہے ۔انہوں نے کہا کہ مختلف بہبودی سکیموں کے ذریعے لوگوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے اقدامات شد و مد طریقے پر جاری ہے۔دریں اثنا وائس چیئرمین بلبیر رام رتن نے مستحقین پر زور دیا کہ وہ ان سکیموں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا روزگار کمانے کے لئے خود مختار یونٹ قائم کریں۔ایف اے کارپوریشن ، جنرل منیجر ، منیجر پروجیکٹس ، منیجر ریکوری ، منیجر فائنانس ، ڈسٹرکٹ منیجرس ا س موقعہ پر موجود تھے۔