ایچ اوڈی سٹینوگرافروں کاحکومت سے
مطالبات پورے کرنے کامطالبہ
جموں//آل جے اینڈکے ہیڈس آف ڈیپارٹمنٹس سٹینوگرافرس ایسوسی ایشن نے حکومت سے کیرئیرترقی بذریعہ کیڈر۔ سیکرٹریٹ سے باہر تمام ڈیپارٹمنٹوں کے سٹینوگرافروں کی ڈی پی سی میٹنگوں کاانعقاد، پرائیویٹ سیکریٹریوں کی اسامیاں تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کے دفاترمیں وجودمیں لانے ،سینئرسکیل سٹینوگرافروں،جونیئرسکیل سٹینوگرافروں کی اسامیاں وجودمیں لانے کامطالبہ کیاہے۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل جے اینڈکے ہیڈس آف ڈیپارٹمنٹس سٹینوگرافرس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمدلطیف قریشی نے کہاکہ حکومت ایچ اوڈی سٹینوگرافروں کے جائزمطالبات کونظرانداز کررہی ہے ۔اس موقعہ پر لطیف قریشی اورتنظیم کے دیگرعہدیداران بشمول سنجے کمارابرو ل جے ایس ایس کنوینر ، تلک راج ایس ایس ایس، این سی سی (ایجوکیشن)ممبر، شیوکمار،ایس ایس ایس ،کمرشل ٹیکس ممبر، ونودکمارایس ایس ایس ،اگریکلچرڈیپارٹمنٹ ممبر ،اجے شرما خزانچی وممبر ،بھارت بھوشن ایس ایس اےس جے ایم سی وغیرہ نے کہاکہ ایچ اوڈیز کیڈرکی ترقی سیکرٹریٹ کیڈرکے سٹینوگرافرکے طرزپرکی جانی چاہیئے لیکن حکومت ایسانہیں کررہی ہے جوکہ ایچ اوڈی کیڈرسٹینوگرافرس کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ وقت پرترقی ، انڈکشن نہ ہونے سے ان ملازمین کے حوصلے پست ہوتے ہیں جوتندہی سے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ کلریکل کیڈرکی طرزپرسٹینوگرافروں کی تنخواہوں سے تفاوت دورکرنے میں بھی حکومت سوتیلی ماں جیساسلوک کررہی ہے۔اس دوران بتایاگیاکہ سرینگراورلیہہ وکرگل میں بھی ایچ اوڈی سٹینوگرافرملازمین میٹنگیں منعقدکررہے ہیں اوران کی جانب سے ہمیںبھرپورتعاون کی یقین د ہانی کرائی گئی ہے۔
بہتر بنیادی ڈھانچہ قائم کرناہماری ترجیح:شام
جموں//پی ایچ ای، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے وزیر شام چودھری نے آر ایس پورہ میں اے ڈی ای ای ، پی ایچ ای سب ڈویثرن دفتر کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر وزیر نے کہا کہ حکومت لوگوں اور ملازمین کے لئے بہتر بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین اور عوام کی بہبودی کے لئے متعدد پروجیکٹ ہاتھ میں لئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیکٹروں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا ہے اور کئی ایک تکمیل کے آخری مرحلے سے گذر رہے ہیں۔شام چودھری نے کہا کہ حکومت نے ہر ایک گاو¿ں تک پینے کے پانی کی بہتر سہولیات پہنچانے کا تہیہ کررکھا ہے۔ وزیر نے ترقیاتی ایجنڈے کو عملانے میں عوامی تعاون طلب کیا۔
کشمیرمیں غیریقینی صورتحال سے نمٹنے اوردیرپاامن کےلئے
ہندوستان وپاکستان سنجیدہ مذاکرات شروع کریں:سکھ کوآرڈی نیشن کمیٹی
جموں//آل پارٹیز سکھ کوآرڈی نیشن کمیٹی نے ہندوستان وپاکستان پرزوردیاہے کہ جموں وکشمیرمیں امن بحال کرنے ،خون خرابے کوروکنے اورسرحدوں پردیرپاامن یقینی بنانے کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔یہاں آل پارٹیزسکھ کوآرڈی نیشن کمیٹی کاایک اجلاس منعقدہواجس میں ہندوستان اورپاکستان سے اپیل کی گئی کہ بامعنی مذاکرات کاعمل شروع کرکے انسانی جانوں کے تحفظ اورخطے میں امن کویقینی بنایاجائے۔کوآرڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین جگموہن سنگھ رینہ نے کہاکہ نئی دہلی کوچاہیئے کہ وہ خیرسگالی جذبہ کے تحت کشمیرکے علیحدگی پسندلیڈران اورسیاسی کارکنان کوجیلوں سے رہا کرے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کوکشمیرمیں غیریقینیت دورکرنے کےلئے مذاکرات کے ذریعے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش عملی ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کواقلتیوں بشمول سکھوں ،ڈوگروں،کشمیری پنڈتوں کومطمئن کرناچاہیئے۔ اس کے ساتھ ساتھ پونچھ،راجوری، ڈوڈہ،بھدرواہ،لیہہ اورکرگل کے لوگوں کوبھی مذاکرات میں شامل کرناچاہیئے۔اے پی ایس سی سی نے مین سٹریم جماعتوں مثلاً بی جے پی، ایس پی، بی ایس پی ،اے آئی ڈی ایم کے ،سی پی آئی ،سی پی آئی ایم اورجنتادل سے اپیل کی ہے کہ وہ امن کے عمل کوآگے بڑھانے کےلئے سنجیدہ رول اداکریں۔اس دوران میٹنگ میں اجیت سنگھ مستانہ سابق صدرپنجابی ساہتیہ سبھا،پرنسپل نرنجن سنگھ ترال سے ،سنت سنگھ، ممبرخالصہ سوسائٹی ،تحصیلدارکرن سنگھ،دویندرسنگھ ،سکھ مشنری ، ماسٹرکلدیپ سنگھ سابق صدرجی پی سی سرینگر،انجینئرنرمل سنگھ بارہمولہ اورترلوک سنگھ بابوشامل تھے۔