Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

افغانستان میں قیام امن

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 6, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
اسلام آباد//پاکستان اور امریکا کی جانب سے افغانستان میں قیام امن کے لیے مشترکہ طور پر کوششیں جاری رکھنے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی سینیئر عہدیدار برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور ایلس ویلز نے پاکستان کے دورے کے دوران جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں چیف آف ٓرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ’ملاقات میں دونوں جانب سے خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ مفاد کے حصول کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور اس ضمن میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا‘۔بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی عہدیدار اور آرمی چیف کی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف سطحوں پر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔خیال رہے کہ ایلس ویلز نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستانی حکام کی مدد حاصل کرنے کے سلسلے میں پاکستان کا 3 روزہ دورہ کیا، جس میں انہوں نے وزیر خارجہ شمشاد اختر، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اختر سے ملاقات کی۔دورے کے دوران امریکی عہدیدار نے تاجر رہنماؤں اور دیگر ممالک کے سفیروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔اس سے قبل انہوں نے افغانستان کو دورہ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے مذاکراتی عمل میں شمولیت سے انکار ناقابلِ قبول امر ہے جبکہ انہوں نے افغانستان سے باہر رہنے والے طالبان پرامن عمل میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام بھی لگایا۔بظاہر اس بات سے ان کی مراد وہ طالبان تھے جو مبینہ طور پر پاکستان میں موجود ہیں اور جن کے خلاف امریکا بارہا کارروائی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔امریکی سفیر نے اپنی ملاقاتوں میں خاص طور پر پاکستان کے اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے عزم کو دوہرایا۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایلس ویلز کی گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی پالیسی برائے جنوبی ایشیا اور افغانستان کا تسلسل ہے۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے گزشتہ برس پیش کی گئی اس پالیسی میں طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کارروائی کرنے کے لیے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ امریکا کی نئی حکمت عملی کے پیش نظر دونوں ممالک کے تعلقات میں پہلے ہی تناؤ کی کیفیت جاری ہے اور دونوں ہی جانب سے دیرینہ اتحاد کے باوجود تعلقات معمول پر نہیں لائے جاسکے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے : ٹرمپ
برصغیر
شدید بارشوں اور آندھی کی پیش گوئی، ضلع انتظامیہ پلوامہ کی عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت
تازہ ترین
امرناتھ یاترا جوش و خروش کیساتھ جاری، معطلی کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت: صوبائی کمیشنر کشمیر
تازہ ترین
وزارتِ داخلہ نے جموں و کشمیر میں تعیناتی کے لیے سی آر پی ایف کی 20 نئی بٹالینز کی منظوری دے دی
برصغیر

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط، جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ

July 16, 2025
برصغیرتازہ ترین

امر ناتھ یاترا: 13 دن میں دو لاکھ سے زائد یاتریوں نے کئے درشن، یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ

July 16, 2025
برصغیر

مانو یونیورسٹی کے چانسلر ممتاز علی کا یونیورسٹی دورہ | ادب و ثقافت کے تازہ ترین شمارے کی رسم رونمائی انجام دی

July 15, 2025
برصغیر

دہلی میں بارش سے راحت | یوپی، بہار اور شمال مشرقی ریاستوں میں مانسون کا سلسلہ جاری

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?