Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

طالبان کا افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات سے ایک بار پھر انکار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 8, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
کابل//طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی افواج کی موجودگی میں طالبان کو مذکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ افغان طالبان نے ایک بار پھر کابل حکومت کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔طالبان نے یہ بات جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا ہے کہ  غیر ملکی افواج کی موجودگی میں طالبان کو مذکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ طالبان ترجمان نے اپنے بیان میں افغان 'ہائی پیس کونسل' کے گزشتہ ماہ کے اس بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں کونسل نے طالبان سے امن عمل میں شامل ہونے کو کہا تھا۔افغانستان میں طالبان اور دیگر  جنگجوگروہوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تشکیل دی جانے والی 'ہائی پیس کونسل' کے ایک عہدیدار محمد اکرم خپلواک نے کہا ہے کہ کونسل مستقبل قریب میں طالبان سے امن مذاکرات کے لیے پر امید ہے۔دوسری طرف طالبان نے اپنے بیان میں ہائی پیس کونسل کے عہدیداروں کے عسکریت پسندوں کے ساتھ بات چیت کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی افواج کی افغانستان میں موجودگی میں "غیر مجاز فریق" سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔طالبان عسکریت پسندوں کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب انہیں مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔اکرم خپلواک نے وی او اے کو بتایا ہے کہ طالبان کے بیان کے باوجود بات چیت کے لیے فضا سازگار ہے اور طالبان کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک میں قیامِ امن کی افغان عوام کی صداؤں کو سنیں۔امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔امریکی معاون نائب وزیرِ خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز نے رواں ہفتے مکمل ہونے والے افغانستان اور پاکستان کے اپنے دورے کے بعد واشنگٹن پہنچنے پر کہا تھا کہ پاکستان کو افغان طالبان پر دباؤڈالنا چاہیے کہ وہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں۔پاکستان کا مؤقف ہے کہ ماضی کی نسبت افغان طالبان پر اسلام آباد کا اثر و رسوخ کم ہوا ہے لیکن امریکہ اور افغانستان پاکستان کے اس مؤقف سے اتفاق نہیں کرتے۔جمعرات کو معمول کی بریفنگ کے دوران اسلام آباد میں ترجمان دفترِ خارجہ محمد فیصل نے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن و سلامتی کے لیے پرعزم ہے اور وہ افغانستان کے مسئلہ کے پرامن حل کے لیے افغان صدر اشرف غنی کی مذاکرات کی پیش کش کی حمایت کرتا ہے۔تاہم ترجمان نے وضاحت کی تھی کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں اور اس بارے میں افغان تنازع کے تمام فریقوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ادھم پور تصادم میں مارا گیا ملی ٹینٹ جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘ تھا: پولیس سربراہ
تازہ ترین
اردوزبان کو غیر ضروری طور پر فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
’می آئی ہیلپ یو‘: امرناتھ یاترا میں سی آر پی ایف خواتین ٹیم نے دل جیت لئے
تازہ ترین
ہندوستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہئے: ہندوستانی سفارتخانہ
بین الاقوامی

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے : ٹرمپ

July 16, 2025
برصغیرتازہ ترینجموںکشمیر

وزارتِ داخلہ نے جموں و کشمیر میں تعیناتی کے لیے سی آر پی ایف کی 20 نئی بٹالینز کی منظوری دے دی

July 16, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط، جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ

July 16, 2025
برصغیرتازہ ترین

امر ناتھ یاترا: 13 دن میں دو لاکھ سے زائد یاتریوں نے کئے درشن، یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?