Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کی سزا کیخلاف اپیلوں پر نیب کو نوٹس

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 18, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
  اسلام آباد//ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کرنے کی اپیلوں کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا اور تفتیشی افسر کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا۔دوران سماعت نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس ہے، احتساب عدالت کے فیصلہ میں اثاثہ جات کی قدر و قیمت نہیں بتائی گئی، جب اثاثہ جات کی حقیقی قیمت کا علم نہ ہو تو کیسے زائد اثاثہ جات کا الزام ثابت ہو سکتا ہے، ہم نے پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ اور نیب کے گواہ واجد ضیاء  سے بھی پوچھا کہ پراپرٹی کی قیمت بتائیں، تو وہ بھی ناکام رہے، ہم سزا کی معطلی چاہتے ہیں۔جسٹس محسن کیانی نے پوچھا کہ استغاثہ نے آپ کے خلاف کیا شواہد پیش کیے؟۔  خواجہ حارث نے کہا کہ استغاثہ نے صرف یہ کہا کہ نواز شریف کے بچوں کا 93-96 تک کاروبار نہیں تھا اور وہ نواز شریف کے زیر کفالت تھے، لیکن واجد ضیاء نے ایسا کوئی ثبوت نہیں دیا کہ بچے کاروبار کے لیے والد کے زیر کفالت تھے۔جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ ٹائٹل دستاویزات ریکارڈ پر ہیں؟ ان میں مالک کون ہے؟۔ خواجہ حارث نے جواب دیا کہ پراپرٹی کی مالک دو کمپنیاں تھیں، اس پراپرٹی سے نواز شریف کے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں۔جسٹس محسن کیانی نے پوچھا کہ کیا شواہد و ثبوت کی کڑیاں آپس میں ملتی نہیں؟۔ اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ جی بالکل شواہد کا لنک موجود ہی نہیں، تقاریر میں بھی نواز شریف نے نہیں کہا کہ پراپرٹی میری ہے، کسی ٹرانزیکشن پر بھی دستخط نہیں کیے، نواز شریف کی ملکیت سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کئے گئے، فیصلہ پڑھیں اس میں کہیں نواز شریف کی ملکیت کا ذکر نہیں ہوگا۔جسٹس محسن کیانی نے پوچھا کہ کیا معلوم ذرائع آمدن ریکارڈ پر آ چکے ہیں؟ خواجہ حارث نے کہا کہ یہی تو دلچسپ صورتحال ہے کہ معلوم ذرائع آمدن ہی ریکارڈ پر نہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز سے پوچھا کہ مریم کو کس بنیاد پر سزا ہوئی؟۔ امجد پرویز نے کہا کہ مریم نواز اس پراپرٹی کی مالک نہیں،  صرف موزیک فونسیکا کے 2012 میں ایف آئی اے بی وی آئی کو لکھے گئے خطوط پر انحصار کیا گیا، کیپٹن صفدر کو کیلبری فانٹ کی ٹرسٹ ڈیڈ کے گواہ ہونے پر سزا سنائی گئی، ٹرسٹ ڈیڈ کے چار گواہ ہیں، سب نے ٹرسٹ ڈیڈ کی تصدیق کی۔عدالت نے شریف خاندان کے خلاف تفتیشی افسر اور استغاثہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو اگلی سماعت پر عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ہائیکورٹ نے سماعت جولائی کے آخری ہفتہ تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جو بینچ بھی میسر ہو اس میں کیس لگایا جائے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں وکشمیر میں دوہرا نظامِ ِحکومت ملک کیلئے سود مند نہیں:ڈاکٹر کمال
تازہ ترین
لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت شامل کرنے کے مطالبہ تمام اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ وسیع پیمانے پر مشاورت شروع کریں گے :کویندر گپتا
برصغیر
وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں میں ملک محفوظ ،سال 2047تک وکست بھارت کا خواب پورا ہوگا: امیت شاہ
برصغیر
ریاستی درجے کی بحالی کا مناسب وقت آگیا ہے: تنویر صادق
تازہ ترین

Related

برصغیر

اترپردیش میں صفرانکم ٹیکس دکھانے والوں کیخلاف کارروائی کئی مقامات پرانکم ٹیکس کے چھاپے،3500سے زیادہ گھیرے میں

July 16, 2025
برصغیر

ہماچل میں طوفانی بارشوں سے تباہی | 106 افراد ہلاک، 1000 کروڑ کا نقصان

July 16, 2025
برصغیر

مانسون پارلیمانی اجلاس | حکومت8سے زیادہ بل پیش کرے گی | اپوزیشن کی مرکز کو گھیرنے کی تیاریاں

July 16, 2025
برصغیرتازہ ترینکشمیر

پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی اجلاس میں رُکن پارلیمان روح اللہ مہدی کا کشمیر کیلئے براہ راست ریل رابطے کا مطالبہ

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?