Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ہندستان اسٹارٹ اپ ایک مرکز بن رہا ہے : مودی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 26, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
کنپلا، یوگانڈہ// 'میک ان انڈیا' تیزی سے ہندستان کی پہچان بن رہا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو یوگانڈہ کی راجدھانی کنپلا میں غیرمقیم ہندستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندستان مینوفیکچرنگ اور اسٹارٹ اپ کے عالمی مرکز کے طورپر ابھر رہا ہے ۔ مسٹر مودی نے کہاکہ اب وہ دن دور نہیں جب افریقہ میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والے لوگ ہندستان میں بنے سامان خریدیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کاروں، اسمارٹ فون سمیت 'ہندستان میں تیار کردہ' کئی سامان اس وقت ان ممالک میں درآمد ہورہے ہیں جہاں سے کبھی ہندستان اپنے استعمال کے لئے درآمد کرتا تھا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہندستان ٹرین کی پٹریاں اور میٹرو ٹرین کے ڈبے بنا رہا ہے اور سیٹلائٹ تیار کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوریا کی اہم موبائل بنانے والی کمپنی سیمسنگ نے حال ہی میں راجدھانی سے ملحق نوئیڈا میں دنیا کا سب سے بڑا موبائل فون مینوفیکچرنگ پلانٹ کھولا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ چار برسوں میں ہندستان میں گیارہ ہزار اسٹارٹ اپ رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور ہندستان اسٹارٹ اپ ایک مرکز بن رہا ہے ۔ مسٹر مودی نے یوگانڈہ اور دیگر افریقی ممالک کے ساتھ ہندستان کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ یوگانڈہ جیسے ممالک کے ساتھ ہندستان کا رشتہ آزادی کی لڑائی اور سخت محنت کا ہے ۔مسٹر مودی نے کہاکہ وسائل سے مالا مال اب ہندستان کی خارجہ پالیسی کے مرکز میں ہے ۔ ہندستانی حکومت 18نئے سفارتخانے کھولے گی۔ اس کے ساتھ ہی افریقہ میں ہندستانی مشن کی مجموعی تعداد 47ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہندستان اور افریقہ کے مابین تجارت میں 32فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت پچاس ہزار افریقی طلبا کو 60کروڑ ڈالر کی اسکالرشپ دینے کے لئے عہد بند ہے تین ارب ڈالر کی اسکیموں کے لئے کریڈٹ لائننوں کو بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ہندستان کے ذریعہ شروع کئے گئے بین الاقوامی شمسی توانائی اتحاد کے بارے میں وزیراعظم نے کہاکہ یہ اطمینا ن بخش ہے کہ بیشتر افریقی ممالک اس اتحاد میں شامل ہوئے ہیں اور ا سکے مجموعی اراکین میں سے پچاس فیصد سے زائد افریقی ملک اس میں شامل ہیں۔ انہوں نے گجرات کے وزیراعلی کے طورپر 2007میں یوگانڈہ کے دورہ کو بھی یاد کیا۔ ہندستانی برادری کے لوگوں کے پروگرام میں مسٹر مودی اور یوگانڈہ کے صدر یوویری موسیوینی نے ہندستان کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ کی نقاب کشائی بھی کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ یوگانڈہ کے صدر موسوینی نے ہندستانی برادری کے لوگوں کی کھل کر تعریف کی۔ انہوں نے کمیونٹی استقبالیہ تقریب میں اپنے خطاب میں یوگانڈہ کی اقتصادی ترقی میں ہندستانیوں کی سخت محنت اور تعاون کے لئے تعریف کی۔ بعد میں مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کمپلا میں کمیونٹی پروگرام پرحوصلہ افزائی کرنے والا رہا۔ ہندستان اور یوگانڈہ کے مابین گہرے تعلقات کے بارے ، غیرمقیم ہندستانیوں کی حصولیابیوں اور ہندستان میں ہونے والی شفاف تبدیلیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اچھا لگا۔ہندستان اور یوگانڈہ کے مابین دفاعی تعاون کے شعبہ میں چار معاہدے کئے گئے ۔ حکام اور سفارتکاروں کو ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ ثقافتی تبادلہ پروگرام اور مواد کی جانچ لیباریٹری کے تعلق سے رضامندی نامہ پر دستخط کئے گئے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے توانائی، بنیادی ڈھانچہ ، زراعت اور ڈیری شعبوں کے لئے 20کرور ڈالر قرض دینے کا اعلان کیا ہے ۔ مسٹر مودی بدھ کو یوگانڈہ کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے ۔ یوگانڈہ کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے وہ پہلے ہندستانی وزیراعظم ہوں گے ۔یو این آئی 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یمن میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی نمشا پریا کو بچانے کی ہر ممکن کوشش جاری، حکومت ہند کا بیان
برصغیر
جی ایم سی جموں میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، طبی خدمات بری طرح متاثر
تازہ ترین
کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا
برصغیر
ہندوستان نے ٹی آر ایف کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا کیا خیر مقدم
برصغیر

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا

July 18, 2025
برصغیر

’قدرتی وسائل ارب پتی لوگوں کو فروخت‘ حکومت قبائلیوں کو دبا کر ان کے حقوق چھین رہی ہے: راہل گاندھی

July 17, 2025
برصغیر

انڈیگو طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ پروازوں پر کوئی اثر نہیں

July 17, 2025
برصغیر

ترنجیت سندھو ہند-امریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم بورڈ کے مشیر مقرر

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?