بسوہلی // پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات اور روابط کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ایس ڈی پی او سونیل سنگھ نے بسوہلی میں عوام پولیس میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں معزز شہریوں سمیت نوجوانوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقعہ پر شرکا نے میٹنگ میں مختلف مسائل اْجاگر کئے اورانہیں پولیس انتظامیہ کے سامنے رکھا اور لوگوں کے مسائل اور مطالبات کو بغور سْناور انہیں یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا جبکہ ان دیگر مطالبات کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لا کر پورا کروانے کی کوشش کی جائے گی ۔ایس ڈی پی او سنیل سنگھ نے شرکاپر زور دیا کہ وہ پولیس کے ہاتھ مضبوط کریں اور پولیس کو بھر پور تعاون فراہم کریں تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جا سکے ۔انہوں نے سماج میں جرائم کو روک تھام میں سوسائٹی کے رول کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے پولیس اور عوام میں قریبی رشتہ ہونا بے حد ضروری ہے ۔ سنیل سنگھ نے عوام سے اپیل کی کہ سماجی جرائم کے خاتمہ، منشیات، غیر قانونی شراب وغیرہ کی سمگلنگ پر قابو پانے کے لئے پولیس کو اپنا بھر پور تعاون دیں اور عوام کے تعاون سے ہی معاشرے میں امن قائم ہو سکتا ہے اور انہوں نے علاقے میں آپسی بھائی چارہ کو مزید مضبوط کرنے، امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بنائے رکھنے کی عوام سے اپیل کی اور اس میٹنگ میں بسوہلی پولیس تھانہ ایس ایچ او انل کمار و دیگر پولیس اہلکار بھی موجود تھے ۔