جموں// گورنر این این ووہرا نے آج جموں میں کلچر اکاڈمی کے احاطے میں جموں رائٹرس کلب کا سنگ بنیاد رکھا۔گورنر جو جموں وکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے صدر بھی ہیں، کے ہمراہ اُن کے مشیر بی بی ویاس، وِجے کمار اور خورشید احمد گنائی کے علاوہ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم بھی تھے۔ایک برس کی مدت کے اندر3.91 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے رائٹرس کلب11770 مربع فٹ پر محیط ہوگا اور اس میں ہر طرح کی جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔توقع ہے کہ پروجیکٹ مئی2019 میں مکمل ہوگا۔ڈویثرنل کمشنر جموں سنجیو ورما، سیکرٹری کلچرل اکاڈمی ڈاکٹر عزیز حاجنی، ڈپٹی کمشنر جموں رومیش کمار اور کلچرل اکاڈمی کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ارویندر سنگھ امن بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔