؎جموں//ڈسپلے یور ٹیلنٹ کے تحت جمعہ کے روز کریٹو ڈانس، کلے ماڈلنگ اور انسٹیلیشن کے مقابلے ہوئے ۔ شعبہ سٹوڈنٹس ویلفیئر کی جانب سے جاری اس ٹیلنٹ مقابلہ کا اہتمام پروفیسر پرمیشوری شرما کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے ۔ کلے ماڈلنگ میں وومن کالج گاندھی نگر کی میناکشی ٹھاکرپہلی ، انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس کے کنال سڈھوترہ دوسری جب کہ انجینئرنگ کالج کے آصف چودھری تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ میوزک و فائن آڑٹس کی زہرہ بتول اور سائل کالج کے مہندر کمار نے انہیں ایوارڈ اور اسناد دیں۔ کریٹو ڈانس میں لائف لانگ لرننگ شعبہ کی آلیشا بنگوترہ نے پہلا ، میوزک و فائن آر کے کپل کرلوپیا نے دوسرا تو وومن کالج پریڈ کی پلویشا خانم نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ انہیں کرنیکا راجپوت پریڈ کالج اور دیگران نے سرٹیفکیٹ آف میرٹ دئیے ۔ تیسرے مقابلہ میں طلباء نے بین الاقوامی بھائی چارے اور من کے بارے میں تخلیقات پیش کیں، لاء اسکول، IMFAاور وومن کالج گاندھی نگر بالترتیب پہلے دوسرے اور تیسرے پائیدان پر رہے تو ڈگری کالج اکھنور نیز لائبریری سائنسز کے ڈیپارٹمنٹ کو سرٹیفکیٹ آف میرٹ دیا گیا۔اس موقعہ پر افرا کاک کلچرل آفیسر، سمیت شرما ڈراما انسٹرکٹر کے علاوہ دیگران اس موقعہ پر موجود تھے۔ آج یعنی 22ستمبر کو کوئز، فوٹو گرافی، پینٹنگ اور پھول سجانے کے مقابلے منعقد ہوں گے۔