جموں//جموںکشمیرریزروڈ کیٹاگریز ایمپاورمنٹ ایلائنس نے بلدیاتی وپنچایتی انتخابات کے اعلان کے پیش نظر اپنے حقوق کیلئے 29 ستمبرکی مجوزہ وراٹ ریلی کوملتوی کردیاہے۔یہ جانکاری صدرجموںکشمیرریزروڈ کیٹاگریز ایمپاورمنٹ ایلائنس بودھراج بھگت نے یہاں ایک پریس کانفرنس کید وران دی۔انہوں نے کہاکہ ہماری ریلی جموں وکشمیرحکومت کی ریزروڈکیٹاگریوں کے ملازمین کے حق میں ریزرویشن بحالی کے معاملے پرخاموشی کے خلاف احتجاج درج کرناتھا لیکن حکومت کی طرف سے بلدیاتی وپنچایتی انتخابات کااعلان کردیاگیاہے جس کی وجہ سے اس مجوزہ ریلی کوملتوی کرنے کافیصلہ لیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ جموںکشمیرریزروڈ کیٹاگریز ایمپاورمنٹ ایلائنس ،اپنی مانگوں کولے کرجدوجہدجاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت عدالت عظمیٰ کے 15 مئی اور6 جون 2018 کے احکامات کی عمل آوری کرنے میں غیرسنجیدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ایس سی /ایس ٹی/اوبی سی طبقوں کے ملازمین ریزرویشن کی بحالی کیلئے متحدہوکرجدوجہدکریں گے۔اس دوران پریس کانفرنس میں شام لال باسن، صدردلت چیتنامنچ ،جی ایل تھاپا صدرریٹائرڈ ونگ ،،پروفیسرکالی داس بیکورڈکلاسزیونین لیڈر،ڈاکٹروی کے شیوگوترہ صدرگوروروی داس سوسائٹی، باہوفورٹ ،نگہت شفیق سٹوڈنٹ لیڈرنے بھی پسماندہ طبقوں کے ملازمین کے حق میں ترقیوں میں ریزرویشن بحال کرنے کی مانگ کی اورحکومت کے رویے کوتنقیدکانشانہ بنایا۔اس موقعہ پر ایم آربنگوترہ، موہندربھگت، بی آربنالیہ، انجینئرپون بھگت، ٹی سی باوریا، آرایل ڈوگرہ، راج کماربھگت، ست پال، منوہر لال، نگہت شفیق ، سومادیوی،بہاری لال بھگت، پورن اتری،تاراچندسمیال، بھرت ہنس ، نریندردت بھگت، بہادرلال ،نتھارام انگرال،سچن بھگت،وغیرہ بھی موجودتھے۔