Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

غیر ملکی چشمے کے بجائے ہندوستان کو مقامی چشمے سے دیکھیں : وزیر اعظم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 22, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی آزادی کی لڑائی میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کے رول کو یاد کرتے ہوئے ہندوستان کو غیر ملکی چشمے کے بجائے مقامی چشمے سے دیکھنے اور نیتا جی کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر نئے ہندوستان کی تعمیر میں لوگوں سے حصہ لینے کی اپیل کی۔  مودی نے اتوار کو لال قلعہ کی فصیل سے 'آزاد ہند حکومت' کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیتا جی 'بانٹو اور راج کرو ' کی پالیسی کو جڑ سے اکھاڑنا چاہتے تھے ۔ انہوں نے نئے ہندوستان کا خواب دیکھا تھا لیکن آزادی کے بعد وہ خواب پورا نہیں ہوا۔ تباہ کن طاقتیں ملک کے اتحاد اور آئین پر حملے کر رہی ہیں۔ اس موقع پر نیتا جی کے بھتیجے ، آزاد ہند فوج میں ان کے ساتھی اور مجاہد آزادی بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم نے ملک کو آزادی ملنے سے پہلے لال قلعہ میں آزاد ہند فوج کے مقدمے کی پر سماعت اور متوازی حکومت کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نیتا جی کا ایک واحد مقصد ' ماں بھارتی' کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرنا تھا۔ ملک کی خدمت ہی ان کا اہم مشن تھا اور اس کے لئے انہوں نے اذیتیں سھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے گاندھی جی کے ساتھ رہے ۔بعد میں مسلح انقلاب کی راہ اپنائی اور اس انگریزی حکومت کے خلاف جنگ کی جس کی ریاست میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا۔مسٹر مودی نے کہا کہ نیتا جی نے 'بانٹو اور راج کرو ' کی پالیسی کو جڑ سے اکھاڑنے کا حلف لے کر ایک ایسا ہندوستان بنانے کا وعدہ کیا تھا جس میں برابری کا حق ہو۔ انہوں نے متوازن ترقی کا وعدہ کیا تھا اور 'افریقہ کے گاندھی' نیلسن منڈیلا بھی انہیں اپنا ہیرو خیال کرتے تھے ۔ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے ہندوستان کو ہندوستانیت کی نظر سے دیکھنا سکھایا لیکن ملک کے لوگوں کو ہندوستان کو غیر ملکی نظر سے دیکھنے کے عادت ہو گئی ہے ۔ملک کی قیادت کرنے والے لوگوں نے بھی ملک کو اسی نقطہ نظر سے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے اتنے سال بعد بھی نیتا جی کا خواب پورا نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے گاندھی نہرو خاندان کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک ہی خاندان کو بڑا بنانے کے لئے نیتا جی کے ساتھ ساتھ مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ہندوستانی آئین کے خالق ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو بھی نظرانداز کردیا گیا۔اگر آزادی کے بعد ان لوگوں کی رہنمائی ملی ہوتی تو آج حالات دیگر ہوتے لیکن اب ان کی حکومت اسے تبدیل کررہی ہے اور تعلیم کے نصاب وغیرہ کو مقامی نقطہ نظر سے وضع کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں نیتا جی کی راہ پر چلنے کا بار بار موقع ملا ہے اور گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر نیتا جی کو یاد کرنے کے پروگرام کئے اور میں نے وزیر اعظم بننے کے بعد نیتا جی سے متعلق فائلوں کو عام کیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس
جموں
پونچھ میں لینڈ سلائیڈ نگ کا المناک حادثہ، 1طالبعلم جاں بحق، 5زخمی ڈپٹی کمشنر کی زخمی بچوں کی عیادت، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کی گئی
پیر پنچال
ریاسی اور پونچھ میں آج سکول بند رہیں گے
جموں
جموں میں مون سون کا جادوسر چڑھ کر بولا | بادلوں کی گرج، بارش کی رم جھم اور قدرت کے حسین رنگوں کا نظارہ
جموں

Related

برصغیر

پی یو سی اے کابہار کے طلا ب کیلئے50کروڑروپے کے سکالرشپ کااعلان

July 21, 2025
برصغیر

۔2006 کے ممبئی ٹرین دھماکے | تمام 12مجرم 19سال بعد بری

July 21, 2025
برصغیر

اردو یونیورسٹی میں ایم اے فارسی کیلئے برسر موقع داخلے

July 21, 2025
برصغیر

پارلیمانی کام کاج | برلاکا ارکان پارلیمنٹ سے تعمیری بحث پر زور

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?