Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

بھارت کا کرتارپور راہداری تعمیر کرنے کا فیصلہ، پاکستان کا خیر مقدم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 23, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 نئی دہلی / اسلام آباد //بھارت کی حکومت نے ریاست پنجاب کے ضلع گورداسپور میں واقع ڈیرہ بابا نانک سے پاکستان کی حدود میں واقع گوردوارہ دربار صاحب تک سکھ یاتریوں کے لیے راہداری کی تعمیر کی پاکستانی تجویز منظور کرلی ہے۔کرتارپور راہدری کی تعمیر کی منظوری بھارت کی مرکزی کابینہ نے جمعرات کو ہونے والے اپنے ایک اجلاس میں دی۔کابینہ کا خصوصی اجلاس بابا گرو نانک کے 550 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر وزیرِ اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوا۔راہداری کے قیام کی تجویز پاکستان نے کئی ماہ قبل بھارت کے سامنے پیش کی تھی۔نئی دہلی میں کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیرِ مالیات ارون جیٹلی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس راہداری کی تعمیر سے بھارت کے سکھ یاتریوں کو پاکستانی پنجاب کے ضلع نارووال میں واقع گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ کرنے میں سہولت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ اس راہداری پر ہر قسم کی جدید سہولتیں موجود ہوں گی اور اس کی تعمیر پر آنے والے تمام اخراجات مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔بھارتی وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی ایک ٹوئٹ میں اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔پاکستان کے علاقے کرتارپور میں واقع گوردوارہ دربار صاحب سکھوں کے مقدس مقامات میں سے ایک ہے جہاں روایات کے مطابق بابا گرو نانک نے اپنا آخری وقت گزارا تھا۔ارون جیٹلی نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ کرتارپور راہداری پر ہی ویزا اور کسٹم کی سہولت بھی ہوگی جب کہ بھارت بین الاقوامی سرحد پر ایک ہائی پاور دوربین بھی نصب کرے گا تاکہ معتقدین وہاں سے بھی کرتارپور صاحب کے درشن کر سکیں۔ان کے بقول اس کے علاوہ وزارتِ ریلوے ایک ٹرین بھی چلائے گی جو سکھ گرو سے متعلق مقامات سے گزرے گی۔بھارت کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابینہ کے فیصلے کے بعد وزارت نے حکومتِ پاکستان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سکھوں کے جذبات کے احترام میں اپنے علاقے میں بھی ایسی ہی راہداری تعمیر کرے تاکہ سکھ یاتری پورے سال بغیر کسی پریشانی کے کرتارپور صاحب کا دورہ کر سکیں۔کرتارپور صاحب کا معاملہ اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب ریاست پنجاب کے ایک وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے رواں سال پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔اپنے اس دورے کے دوران نوجوت سنگھ سدھو نے کہا تھا کہ انہیں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور صاحب راہداری کھول سکتا ہے۔ادھر پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بابا گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر پاکستان کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے کے متعلق بھارت کو پہلے ہی آگاہ کر چکا ہے اور وزیرِ اعظم عمران خان 28 نومبر کو اس کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔وزیرِ خارجہ نے ٹوئٹر پر اپنے مختصر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اس پرمسرت موقع پر سکھ برادری کو خوش آمدید کہتا ہے۔پاکستان کے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی کابینہ کی جانب سے کرتارپور بارڈر کھولنے کے فیصلے کی منظوری دونوں ملکوں کے درمیان امن کے لیے کوشش کرنے والے حلقوں کی فتح ہے۔ٹوئٹر پر مختصر بیان میں انھوں نے کہا کہ یہ صیحح سمت میں پہلا قدم ہے اور ہم امید کر سکتے ہیں کہ ان اقدامات سے سرحد کے دونوں جانب سے امن کی آواز کی حوصلہ افزائی ہو گی۔اطلاعات کے مطابق پاکستان اس ماہ کے اواخر میں ہی راہداری کی تعمیر شروع کر دے گا اور امکان ہے کہ یہ راہداری 2019ء￿  کے اوخر تک تیار ہو جائے گی۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالائی علاقوں میں بارشوں سے بڑے پیمانے پرنقصانات | 300بھیڑ بکریاں ہلاک، متعدد نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ
خطہ چناب
بانہال کے شعلہ بیان عالم دین محمد یعقوب ربانی 64 سال کی عمر میں فوت فضاء سوگوار،مولانا رحمت اللہ قاسمی کی پیشوائی میں سینکڑوں لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت
خطہ چناب
ناشری ٹنل کے آر پار ہلکی بارشوں کے باوجود قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری
خطہ چناب
امرناتھ یاتریوں کی بس کیلا موڑ ٹنل کے اندر حادثے کا شکار | چار یاتری معمولی زخمی ،ز خمیوں کی حالت مستحکم:حکام
خطہ چناب

Related

ممبئی ٹرین دھماکہ معاملہ | مہاراشٹر حکومت نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

July 22, 2025
برصغیر

دہلی میں موسم کے مزاج میں بدلائو | کئی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش

July 22, 2025
برصغیر

اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ | لوک سبھا کی کارروائی دوسرے دن بھی ٹھپ

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب لوک سبھا کی کارروائی دوسرے دن بھی ٹھپ

July 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?