جموں//حالیہ دنوں میں ریاست میں کانگریس کی حمایت سے حکومت ساز ی پر بھاجپا ریاستی صدر رویندر رینہ کی جانب سے دئیے گے بیان کیخلاف جموں وکشمیر پردیش یوتھ کانگریس نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے رویندر رینہ کا پتلا نظر آتش کیا ۔یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا ریاستی صدر نے بغیر کسی ثبوت کے کانگریس پارٹی پر الزام عائد کئے ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں ۔پردیش یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رویندر رینہ اپنا بیان واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے پردیش یوتھ کانگریس لیڈر ادھاے چیب نے کہاکہ بھاجپا لیڈران سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کانگریس پارٹی پر جھوٹے الزامات عائد کررہے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ رویندر رینہ کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے تووہ عوام کے سامنے لائیں نہیں تو ملکی عوام سے معافی مانگیں ۔یوتھ کارکنوں نے بھاجپا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ناکامی کو پس پشت ڈالنے کیلئے کانگریس پارٹی پر الزامات عائد کرنے میں مصروف ہیں ۔اس موقعہ پر رنجیت چوپڑہ،نیرج چوہدری ،بابر علی ،جگدیپ ،نشانت گپتا ،پنویت سنگھ ودیگران موجود تھے۔