جموں //سکاسٹ یونیورسٹی جموں میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کی ایک میٹنگ منعقد ہو ئی جس میں یونیورسٹی میں ٹیچنگ سٹاف کو درپیش مسائل اور ان کی مانگوں کو پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔ٹیچر ایسوسی ایشن جموں کے صدر وکاس شرما کی قیادت میں منعقد کی گئی اس میٹنگ میں اراکین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ ایسوسی ایشن یونیورسٹی میں ملازمین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے او ر ان کو حل کر نے کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی ۔اراکین نے یونیورسٹی اور ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی ترقی کیلئے ایک جامع پالیسی اپنائی جائے اور اسی طرح دیگر مسائل کو ترجیحات میں شامل کیا جائے تاکہ ان کو جلداز جلد حل کر دیا جائے ۔اس میٹنگ میں ڈاکٹر راجیو بھارت ،ڈاکٹر دویندر شرما ،ڈاکٹر جے کپور ،ڈاکٹر پرجیش ودیگر فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی ۔