جموں//سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، باز آبادکاری اور تعمیر نو فارو ق احمد شاہ نے ایک میٹنگ کے دوران کشمیری مائیگرنٹوںکو دی جارہی سہولیا ت کا جائزہ لیا۔،ڈی سی جموں راکیشن کمار ، ریلیف کمشنر ایم ایل رینہ اور کئی دیگر افسران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔میٹنگ میں ریلیف ، روزگار ، مائیگرنٹ کالونیوں کی تجدید نو، سڑکوں ، بجلی اور پانی جیسے دیگر معاملات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعہ پر مائیگرنٹ طبقے کے نمائندوں نے سیکرٹری کو اُنہیں درپیش مشکلات کے بارے میں جانکاری دی اور انہیں حل کرنے میں سیکرٹری موصوف کی مداخلت طلب کی۔سیکرٹری نے اُن کے مسائل سے غور سے سنے اور یقین دلایا کہ حکومت ان مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔سیکرٹری نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مائیگرنٹوں کو ہر طرح کی بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک دستیاب رکھیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔