Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

۔کشتواڑ میں 6اے ٹی ایمز اورنئی برانچ عمارت کاافتتاح

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 13, 2019 11:21 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر// جموں کشمیر بنک ریاست کے دوردرازعلاقوں میں لوگوں تک آسان بنکنگ سہولیات پہنچانے کے اپنے مشن پر کاربند ہے ۔اس بات کااظہار بنک کی چیف فائنانشل افسررجنی صراف نے کشتواڑ میں جموں کشمیر بنک کے6نئے اے ٹی ایمزاور بنک کی ٹی پی شاخ کی نئی عمارت کاافتتاح کرنے کے موقعہ پر کیا۔جموں و کشمیر بینک نے کل اپنے ATMدائرے میں چھ اور نئے اے ٹی ایمز کا اضافہ کیا جب کشتواڑ ضلع میں مختلف مقامات پر جے کے بینک کے 6نئے اے ٹی ایم نصب کئے گئے۔ ضلع کے دور دراز علاقوں میں چھ میں سے چار اے ٹی ایم بینک شاخوں سے دور ہیں جن میں ملک مارکیٹ، تلسی نگر،،  پلمار اور سرتھال مقامات شامل ہیں، جبکہ دو اے ٹی ایم تحصیل پمریمسس کشتواڑ برانچ اور ڈول ہستی برانچ میں قائم کئے گئے ۔ اس کے علاوہ ٹی پی برانچ کشتواڑ کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا گیا۔جے کے بینک کی پریزیڈنٹ اور چیف فائنانشل آفیسر رجنی صراف نے ان اے ٹی ایمز اور نئی بینک عمارت کا افتتاح کیا۔اُن کے ہمراہ زونل ہیڈ جموں نارتھ ڈوڈہ سجاد حسین ملک، کلسٹر ہیڈ ششی شرما اور دیگر کاروباری لوگ تھے۔ اس موقعہ پر رجنی صراف نے کہا کہ بینک اپنے اس مشن پر کاربند ہے کہ ریاست کے دور دارز علاقوں تک آسان بینکنگ سہولیات پہنچائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے سب سے بڑے مالی ادارہ جے کے بینک کے پاس بہترین انسانی وسائل اور قابلیت ہے اور یہ بینک ریاست کے کونے کونے میں اپنی خدمات کوپہنچانے میں پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ روایتی بینک کاری سے ہٹ کر یہ بینک سماجی خدمات بہم رکھنے میں پیش پیش رہتا ہے تاکہ ریاستی لوگوں کو مالی طور خود کفیل بنایا جائے اور انکے بھروسے کو جیتا جائے۔رجنی صراف نے کہا کہ بینک کا ہر گاہک ہماری ترجیحات میں رہتا ہے اور کشتواڑ ضلع کے دور دراز علاقوں میں ATMسہولیت کو بہم رکھنا ہمارے گاہکوں کی اہم ضرورت تھی تاکہ انہیں ہر وقت کیش دستیاب رہے۔ رجنی صراف نے اپنے افسراں کو موقع پر یہ ہدایت بھی دیں کہ وہ اپنے گاہکوں کو ڈجیٹل پروڈکٹس کی جانکاری دے تاکہ وہ موجودہ دور کی ٹیکنالوجی سے بھر پور فائدہ اٹھاسکیں جن میں موبائل بینکنگ، ایم پے اپلیکیشن، ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ اور انٹر نیٹ بینکنگ شامل ہیں۔نئی آٹو میٹڈ ٹیلر مشینوں کے علاوہ ٹی پی کشتواڑ برانچ کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے رجنی صراف نے کہاہمیں اپنے گاہکوں کی امیدوں پر پورا اترنا ہوگا اور انہیں نئی ٹیکنالوجی سے باخبر رکھنا ہوگا۔انہوں نے موقع پر اپنی ٹیم کو یہ ہدایات بھی دیں کہ وہ  انکی ضرورتوں کے مطابق اپنے پروڈکٹس ترتیب دیں۔کشتواڑ ضلع میں چھ نئے اے ٹی ایم  چالو کرنے کے ساتھ ہی ضلع میں جے کے بینک اے ٹی ایمز کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے اور مجموعی طور پر ملک بھر میں بینک ATMsکی تعداد 1316تک پہنچ گئی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

صنعت، تجارت و مالیات

لورن میں شدید بارش کے باعث ایک شخص ہلاک

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

ذائقوں کاجشن بریانی خوانچہ فروشوں سے لیکر ریستوران تک دستیاب

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

پبلک اکائونٹس کمیٹی میٹنگ میں آڈِٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ غیر تسلی بخش جوابات کا سخت نوٹس

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

بانڈی پورہ میں کیپیکس منصوبے کی تشکیل ۔41کروڑ روپے سے زائد مختص

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?