Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

ریڈزونوں میں احتیاطی تدابیر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 21, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کورونا وبا یا کووڈ۔۱۹ نے عالم انسانیت میں قہر مچا کے رکھا ہوا ہے۔2019 کے آخر ی مہینوںمیں چین سے نمودار ہونے والا یہ SARS-CoV  وائرس پوری دنیا سے سخت ترین امتحان لے رہا ہے۔ ابھی تک پوری دنیا میں اس وباسے چھ لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیںاور ایک کروڑسے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں ہندوستان بھی اس سے محفوظ نہ رہ سکااور اموات کی تعداد ستائیس ہزار سے پار ہوگئی جبکہ گیارہ لاکھ سے زیادہ لوگ اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں اور ابھی بھی یہ سلسلہ نہیں تھم رہا۔اگر ہم جموں کشمیر کی بات کریں تو سینکڑوں لوگ یومیہ متاثر (Positive cases) ہو رہے ہیں اور اموات کا سلسلہ بھی رواں دواں ہے۔
مرکزی و ریاستی سرکاروں  نے مارچ2020کے آخری ہفتے سے ہی لاک ڈائون کا فیصلہ کر کے سخت ترین پابندیاں نافذ العمل کیں۔ ماہ  جون اور جولائی میں اَن لاک(Unlock) کا سلسلہ جاری ہو گیا اور پابندیوںمیں نرمی لائی گئی ۔ دکانیں، بازار ، راشن گھاٹ وغیرہ سب کھول دئے گئے اور گاڑیاں بھی سڑکوں پر چلتی نظر آئیں۔کاروبار بھی شروع کیاگیا اور لوگ ایک دوسرے سے پھر ملنے جلنے لگے۔مزید پہلے سے درماندہ  مسافر، سیاح ،مزدور طبقہ لوگ ،ملازمین، ہسپتالوں میں زیر علاج بیمار وغیرہ مختلف ممالک و ریاستوں کے الگ الگ حصوں سے سرکاری اورنجی طور اپنے گھروں کو لوٹنے لگے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ نجی طور آنے والے چند لوگوں کے ٹسٹ کئے گے اور چند بنا ٹسٹ کے ہی روانہ ہوئے۔ کچھ لوگ بنا رپورٹس موصول ہوئے اپنے گھروں میں آ گئے جو بعد میں پازیٹیو(Positive) پائے گئے اور اپنے گھر   کے افرادخانہ کیلئے وبال جان بن گئے۔ کچھ لوگوں نے اپنے سفر کی معلومات کو چھپائے رکھا جو بعد میں اپنے محلے، گائوں اور حتیٰ کہ شہر کی آبادی کو بھی متاثر کرگئے۔چونکہ اب سب لوگ خریداری کیلئے بازاروں اور شہر وںکا رخ کرنے لگے جسکی وجہ سے بھیڑ بھاڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سماجی دوری لوگوں میں نہیں دکھ رہی۔ ان وجوہات سے لوگ ایک دوسرے کے رابطے میں آئے اور اس وبا کا شکار ہو گئے اور متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی۔ ان متاثر ہ علاقوں کاجب سرکاری طور دوبارہ جائیزہ لیا گیا تو ایک بار پھر سے پابندیوں کا نفاذ ہو گیا۔اشتہارات و اعلانات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کیلئے تنبیہ کیا گیا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی۔ 
لیکن اب جب روز بروز اس وباکے نئے معاملات سامنے آنے لگے تو سرکار نے ان مختلف علاقوں کو ریڈ زونس (Red Zones) قرار دے کر آبادی پر رکاوٹیں لگا دیں اور لوگوں کو گھر میں ہی محصور ہونے کو کہا تا کہ اس وبا کا اثر ان علاقوں سے باہر نہ دیکھا جائے اور مزیدتندرست آبادی کو بچایا جا سکے۔
 محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ان تمام ریڈ زونس میں عوام کے بے ترتیب نمونہ جات (Random sampling) کورونا ٹسٹ کیلئے لیے جانے لگے۔ متعددعلاقوں میں محکمہ نے اس ٹسٹنگ کی سہولیات کیلئے وہیں مراکز قائم کر کے عوام کو ہسپتال آنے کی زحمت نہیں دی جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ لیکن کچھ علاقوں میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ان حساس علاقوں سے لوگوں کو ہسپتالوں میں لے جایا گیا اور دن بھر انتظار کرنے کے بعد کئی درجن لوگوں کی قطار میں کھڑے ہو کر اپنی اپنی باری پر مخصوص مرکز پر ٹسٹ کروانا پڑا۔ان میں بزرگ، بچے اور عورتیں بھی شامل تھیں جنھیں وہاں مشکلات بھی دیکھنی پڑیں۔چونکہ ان ٹسٹوں کی یومیہ حد لگ بگ400سے500ہے اور اتنی ہی تعداد میں لوگوں کا وہاں بھیڑ بھاڑ میں چلنا پھرنا اور اٹھنا بیٹھنا رہتا ہے اور پھر لوگوں کا لمبی لمبی قطاروں  میں لمبے وقت تک کھڑے رہنا کسی خطرے سے خالی نہیں،ایسے یہ احتمال رہتا ہے کہ لوگوں کو ایک دوسرے سے انفیکشن ہو سکتا ہے اور  کووڈ کے شکار ہو سکتے ہیں۔
 اس ضمن میں اگران علاقوں کیلئے یہ اقدامات اٹھائے جائیں تو کافی حد تک اس مہلک بیماریی کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں:
 ۔سرکاری طور ان سبھی ریڈ زونز میں ایک ایک موبائیل کووڈ ٹسٹنگ مرکز قائم کیا جانا چاہیے اور صحت عملہ مع پولیس کو وہاں تعینات کیا جائے تا کہ بزرگ، بچوں اور عورتوں کو زیادہ تکلیف نہ پہنچے۔ 
۔ان مراکزمیں صفائی اور ستھرائی کا پورا خیال رکھا جائے اوروہاں سینیٹائیزرس اور ڈس انفیکٹنٹ کا استعمال لازمی ہونا چاہئے۔ان علاقوں کے محلہ جات، گلی کوچوں، راستوں اور خاص کر ان گھروں میں جہاں پازیٹیو مریض پائے گئے ہوں،کیمیکلز سے چھڑکائواورفیومیگیشن کرنا لازمی قرار دیاجائیے۔
 سرکار کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور اپنے اڑوس پڑوس میں متاثرین سے آگاہ رہیں تا کہ آپ اپنی اور اپنے کنبہ، گائوں، شہر اور اپنے ملک کی عوام کا صحت کا خیال رکھ سکیں۔
 ۔صحت عملہ عوام کو نرم لہجے سے سمجھائے اور پیش آئے تاکہ انجان مریضوں کی رہنمائی ہو سکے۔
 ۔عوام اپنے ٹسٹ کرواتے وقت سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں اور اپنے چہرے کو ضروری ڈھانپ لیں۔
 ۔عوام پولیس اور صحت عملہ کو پورا تعاون دیںاور صبر سے کام لیں تا کہ کوئی خلل پیدا نہ ہو اورآپ کی صحیح جانچ ہو سکے  ۔
 ۔عوام اپنی رپورٹس موصول ہونے تک گھر سے باہر نہ نکلیں اور کسی کو اپنے گھر آنے کی اجازت نہ دیں جوسب کیلئے فائیدہ مندہے۔
رابطہ:بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی، راجوری
موبائل نمبر8803530035
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر کی سیاحت میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے: منوج سنہا
تازہ ترین
بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس
تازہ ترین
بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا
برصغیر
کولگام میں خانقاہ کے چندہ بکس سے سارقان نے نقدی اُڑا لئے
تازہ ترین

Related

کالممضامین

گرمی کی تپش، آبی گذرگاہیںاور ہماری غفلت! | نوجوان وکمسن بچےاپنی جان گنوا رہے ہیں لمحہ فکریہ

July 8, 2025
کالممضامین

خصوصی پوزیشن:ایک آئینی خواب کا دُھندلاسفر! | پکچر ابھی باقی ہے ،تھیٹر کا پردہ گرنے نہ پائے جرسِ ہمالہ

July 8, 2025
کالممضامین

ریزرویشن :خامیاں ،کمزور یاں اور ممکنہ حل علاقہ مرکوز ماڈل مساوات کو یقینی بناکر علاقائی تفاوت کو کم کرسکتا ہے

July 7, 2025
کالممضامین

بڑھتا ہوا ٹیکنالوجی کااستعمال کتنا مفید، کتنا مضر؟ فکر انگیز

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?